گورنر، وزیر اعلی کے پی کے اختلافات شدت اختیار کرگئے

پشاور(نیشنل ٹائمز)خیبر پختونخوا کے گورنر اور وزیر اعلی کے درمیان اختلافات شدت اختیار کرگئے،بات چیت کی پیشکش اور کھانے کی دعوت کے باوجود برف پگھل نہ سکی،گورنر خیبر پختونخوا کے لیے اسلام آباد میں کے پی ہائو س کے دروازے بند کردئیے گئے جبکہ گورنر بلاک وزرا اور ارکان اسمبلی کو دے دیا گیا۔ صوبائی مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے اس حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی دل نہ ہاریں، سندھ ہائو س میں پی ٹی آئی ایم پی اے کی طرح خیبرپختونخوا ہائوس میں ان کا داخلہ بند نہیں کریں گے۔بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے بتایا کہ فیصلہ خیبر پختونخوا کابینہ کے گزشتہ اجلاس میں کیا گیا تھا، کابینہ میں وزرا اور ممبران اسمبلی کے لیے رہائش کا مسئلہ درپیش تھا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ گورنر انیکسی فی الحال ممبران صوبائی اسمبلی اور وزرا استعمال کریں گے، گورنر کے لیے متبادل رہائشی بندوبست کیا جا رہا ہے۔بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی فی الحال سندھ ہائوس میں قیام کا بندوست کریں، ان کی رہائش کے لیے متبادل انتظام کیا جا رہا ہے۔بیرسٹر ڈاکٹر سیف کا کہنا تھا کہ گورنر خیبرپختونخوا کے اسلام آباد میں کئی گھر ہیں، ان کے لیے اسلام آباد میں رہائش کی کوئی کمی نہیں ہے۔



  تازہ ترین   
آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر پولنگ کا آغاز
ایران کے خلاف فیصلہ کن اقتصادی کارروائی آج شروع کی جائے گی: امریکی وزیرِ خزانہ
محمود اچکزئی دہشت گردوں کا نام نہ لے کر غلط بیانی کر رہے ہیں: وزیر داخلہ بلوچستان
فیلڈ مارشل عاصم منیر پیر کے روز تہران کا دورہ کریں گے، ایرانی وزارت خارجہ
ہتھیاروں کی فراہمی سے برطانیہ، فرانس بھی اسرائیلی جرائم میں شریک ہو رہے ہیں: ایران
برطانوی وزیرِاعظم آج یوکرین پہنچیں گے، روس نے لندن سے سفیر واپس بلا لیا
بانی کی ہسپتال منتقلی کا حکم، اسلام آباد انتظامیہ کی نظرثانی کی جلد سماعت کی درخواست دائر
ایرانی ہیکرز کے برطانیہ پر پہلے سائبر حملے کا انکشاف، پاور پلانٹ 4 روز تک بند رہا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر