دہشت گردوں اور سہولت کاروں کیخلاف کارروائیاں پوری قوت سے جاری رہیں گی، محسن نقوی

میانوالی ( نیشنل ٹائمز)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف کارروائیاں پوری قوت سے جاری رہیں گی، میجر بابر خان قوم کے حقیقی ہیرو ہیں جنہوں نے دہشت گردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنانے کے لیے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی میانوالی کی مسلم کالونی میں شہید میجر بابر خان کی رہائش گاہ پہنچے اور ان کے والد نور خان سے ملاقات کی اور تعزیت کی۔ وفاقی وزیر نے میجر بابر خان کے بھائیوں کیپٹن ناصر اور سہیل خان سے بھی ملاقات کی اور اپنے دکھ کا اظہار کیا۔وفاقی وزیر داخلہ نے میجر بابر خان کے والد کی جرات اور بہادری کو سراہتے ہوئے کہا کہ قوم کو ان جیسے والدین پر فخر ہے ، پوری قوم شہید میجر بابر خان کے والد کو سلام پیش کرتی ہے، ان کی جرات پاکستان کے مضبوط وجود کی علامت ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ شہدا زندہ ہیں، میجر بابر خان بھی ہمارے دلوں میں زندہ ہیں اور رہیں گے۔ انہوں نے شہدا کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔ میجر بابر خان کی بہادری کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ جس قوم کے ان جیسے بہادر بیٹے ہوں اسے دشمن شکست نہیں دے سکتے۔ انہوں نے کہا کہ میجر بابر خان قوم کے حقیقی ہیرو ہیں جنہوں نے دہشت گردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنانے کے لیے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ قوم کو ایسے بہادر بیٹوں پر فخر ہے ان کی عظیم قربانیوں کی قدر کرتے ہیں۔ وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف کارروائیاں پوری قوت سے جاری رہیں گی۔ اس موقع پر فرنٹیئر کور خیبرپختونخوا جنوبی کے بریگیڈیئر عامر، ڈپٹی کمشنر میانوالی، ڈی پی او میانوالی اور اعلیٰ سول و عسکری حکام بھی موجود تھے۔



  تازہ ترین   
بھارت ایک بار پھر دہشت گردی کا سہارا لے رہا ہے، ہر پاکستانی کے خون کا بدلہ لیں گے: فیلڈ مارشل
مسئلہ کشمیر حل کیے بغیر خطے میں استحکام ممکن نہیں: صدر، وزیراعظم
بھارتی ایئر ڈیفنس سسٹم ایس فور ہنڈرڈ کی تباہی، معرکہ حق کا نمایاں واقعہ
معرکہ حق کی کامیابی کو ایک سال مکمل، ملک بھر میں جشن کا سماں، شاندار آتش بازی
معرکہ حق میں فتح، تاریخ میں پہلی بار پاکستان کے مؤقف کو دنیا بھر میں پذیرائی ملی
ایران کا جواب آج متوقع ، بات نہ بنی تو پراجیکٹ فریڈم پلس کی طرف جائیں گے: ٹرمپ
امریکہ، ایران مذاکرات آئندہ ہفتے اسلام آباد میں دوبارہ شروع ہوں گے: امریکی اخبار
حکومت نے لیوی کی شرح بڑھا کر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر