غزہ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں نے اداروں کی ساکھ کمزور کی، سعودی عرب

ریاض(نیشنل ٹائمز) سعودی عرب کی جانب سے غزہ کی پٹی میں جاری اسرائیلی جنگ کے دوران انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کی شدید مذمت کی گئی ہے۔سعودی وزیر خارجہ نے جمعرات کو بحرین میں ہونے والے 33ویں عرب سربراہی اجلاس کی تیاریوں کی سلسلے میں منعقدہ افتتاحی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی جنگی مشین اپنی جارحیت اور تمام بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا کہ بین الاقوامی احتسابی میکانزم فعال نہ ہونے کی وجہ سے قوانین اور اصولوں کی پرواہ کیے بغیراسرائیل نے غزہ کی پٹی میں بڑے پیمانے پر جارحیت میں اضافہ کر دیا، اسرائیل کی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں نے بین الاقوامی قوانین اور اداروں کی ساکھ کو کمزور کیا، بین الاقوامی اداروں نے امن و سلامتی کو برقرار رکھنے میں مکمل طور پر نااہلی کا ثبوت دیا۔انہوں نے کہا ہے کہ سعودی عرب نے فلسطینی عوام پر اندھا دھند حملوں کے آغاز سے ہی برادر اور دوست ممالک کے ساتھ مل کر اسرائیلی جنگ روکنے کیلئے کام کیا تاکہ وحشیانہ حملوں کو روکنے اور اس کے اثرات کو محدود کرنے کیلئے بین الاقوامی حمایت کو متحرک کرنے کیلئے تمام کوششیں کی جائیں، سعودی عرب نے غیر معمولی عرب اسلامی سربراہی اجلاس کی میزبانی کی۔



  تازہ ترین   
پاکستان کی پاک افغان سرحدی علاقے میں کارروائی، دہشتگردوں کے 7 ٹھکانے تباہ کر دیے
پاکستان سمیت 14 ممالک نے اسرائیل میں تعینات امریکی سفیر کا بیان مسترد کر دیا
افغانستان میں بروقت مؤثر کارروائی معصوم جانوں کا بدلہ ہے: طارق فضل چودھری
صومالیہ کی پاکستان سے 24 جے ایف 17 طیاروں کی خریداری کیلئے اہم پیشرفت
بنوں حملے کے تانے بانے افغانستان میں موجود خارجی گل بہادر سے جا ملے
بھارت کے لڑاکا طیارے اڑتے تابوت بن گئے، ایک اور تیجس گر کر تباہ
کراچی: رہائشی عمارت میں دھماکے کے بعد آتشزدگی، ایک بچہ جاں بحق
بنوں: فتنہ الخوارج کا فورسز کے قافلے پر حملہ، لیفٹیننٹ کرنل اور سپاہی شہید، 5 دہشتگرد جہنم واصل





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر