خیبرپختونخوا ہاؤس میں گورنر کیلئے مختص بلاک ختم کردیا گیا

پشاور(نیشنل ٹائمز ) خیبرپختونخوا کابینہ نے خیبرپختونخوا ہاوس اسلام آباد میں گورنر کیلئے مختص بلاک ختم کردیا گیا۔ مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا ہاوس میں گورنر کیلئے مختص بلاک ختم کردیا گیا، فیصلہ صوبائی کابینہ کے گزشتہ اجلاس میں کیا گیا تھا۔ بیرسٹرسیف نے کہا کہ کابینہ میں وزرا، ممبران اسمبلی کیلئے رہائش کا مسئلہ درپیش تھا، گورنر انیکسی فی الحال ایم پی ایز اور وزرا استعمال کریں گے۔ گورنر کیلئے کے پی ہاس میں متبادل رہائش کا بندوبست کیا جارہا ہے، گورنر فی الحال سندھ ہاس میں قیام کا بندوبست کریں۔ مشیراطلاعات خیبرپختونخوا نے مزید کہا کہ گورنر کے اسلام آباد میں کئی گھر ہیں،ان کیلئے رہائش کی کمی نہیں، گورنر فیصل کریم کنڈی دل نہ ہاریں،کے پی ہائوس میں ان کا داخلہ بند نہیں کریں گے۔



  تازہ ترین   
آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر پولنگ کا آغاز
ایران کے خلاف فیصلہ کن اقتصادی کارروائی آج شروع کی جائے گی: امریکی وزیرِ خزانہ
محمود اچکزئی دہشت گردوں کا نام نہ لے کر غلط بیانی کر رہے ہیں: وزیر داخلہ بلوچستان
فیلڈ مارشل عاصم منیر پیر کے روز تہران کا دورہ کریں گے، ایرانی وزارت خارجہ
ہتھیاروں کی فراہمی سے برطانیہ، فرانس بھی اسرائیلی جرائم میں شریک ہو رہے ہیں: ایران
برطانوی وزیرِاعظم آج یوکرین پہنچیں گے، روس نے لندن سے سفیر واپس بلا لیا
بانی کی ہسپتال منتقلی کا حکم، اسلام آباد انتظامیہ کی نظرثانی کی جلد سماعت کی درخواست دائر
ایرانی ہیکرز کے برطانیہ پر پہلے سائبر حملے کا انکشاف، پاور پلانٹ 4 روز تک بند رہا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر