قومی اور صوبائی اسمبلی کے 10 ارکان اسمبلی کے نام بھی دبئی لیکس میں سامنے آ گئے

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) قومی اور صوبائی اسمبلی کے 10 ارکان اسمبلی کے نام بھی دبئی لیکس میں سامنے آ گئے ہیں۔سندھ کے 4 ارکانِ قومی اسمبلی، بلوچستان اور سندھ کے 6 ارکانِ صوبائی اسمبلی کے نام دبئی پراپرٹی لیکس میں شامل ہیں ، صنعتکار اور پیپلز پارٹی کے ایم این اے اختیار بیگ دبئی میں تقریبا 2 درجن جائیدادوں کے مالک ہیں۔ ان کی بیشتر جائیدادیں اہلیہ اور بھائی اشتیاق بیگ کیساتھ مشترکہ ملکیت میں ہیں۔دبئی پراپرٹی لیکس، اہم پاکستانی شخصیات11 ارب ڈالر جائیداد کی مالک نکلیںاختیار بیگ کی جائیدادوں کی خریداری کی مالیت ایک لاکھ 37 ہزار 915 اور 3 لاکھ 29 ہزار 430 ڈالز کے درمیان ہے۔ اس حوالے سے اختیار بیگ کا کہنا ہے کہ کمپنی اور جائیدادیں ٹیکس گوشواروں میں ظاہر کی گئی ہیں، کرائے کی آمدنی پر ٹیکس ادا کیا جاتا ہے۔علاوہ ازیں سربراہ بی این پی مینگل سردار اختر مینگل کی ملکیت میں دبئی میں 2009 سے ون بیڈ روم اپارٹمنٹ ہے ، 2020 میں اپنے گوشواروں میں اختر مینگل نے بتایا تھا کہ یہ اپارٹمنٹ انہیں تحفہ میں ملا۔سابق وزیرِ اعلی بلوچستان ثنا اللہ زہری اور ان کی فیملی نے بھی دبئی کی جائیدادوں میں سرمایہ کاری کی۔



  تازہ ترین   
بھارت ایک بار پھر دہشت گردی کا سہارا لے رہا ہے، ہر پاکستانی کے خون کا بدلہ لیں گے: فیلڈ مارشل
مسئلہ کشمیر حل کیے بغیر خطے میں استحکام ممکن نہیں: صدر، وزیراعظم
بھارتی ایئر ڈیفنس سسٹم ایس فور ہنڈرڈ کی تباہی، معرکہ حق کا نمایاں واقعہ
معرکہ حق کی کامیابی کو ایک سال مکمل، ملک بھر میں جشن کا سماں، شاندار آتش بازی
معرکہ حق میں فتح، تاریخ میں پہلی بار پاکستان کے مؤقف کو دنیا بھر میں پذیرائی ملی
ایران کا جواب آج متوقع ، بات نہ بنی تو پراجیکٹ فریڈم پلس کی طرف جائیں گے: ٹرمپ
امریکہ، ایران مذاکرات آئندہ ہفتے اسلام آباد میں دوبارہ شروع ہوں گے: امریکی اخبار
حکومت نے لیوی کی شرح بڑھا کر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر