ایف بی آر نے مالی سال کی 1200 سے 1300 ارب روپے تک کے نئے ٹیکس اقدامات کی تجویز

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز )فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)نے مالی سال 25-2024 میں محصولات کی وصولی کے تخمینے کو پورا کرنے کے لیے 1200 سے 1300 ارب روپے تک کے نئے ٹیکس اقدامات کی تجویز دی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ ایف بی آر نے بجٹ تجاویز کا ابتدائی خاکہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)کے ساتھ شیئر کیا ہے ۔ایف بی آر نے اضافی ٹیکسز لگانے، ٹیکس استثنی اور زیرو ریٹنگ کی سہولت واپس لینے اور رئیل اسٹیٹ/ریٹیل سیکٹرز پر ٹیکس لگانے کا منصوبہ تیار کرلیا۔ایف بی آر نے آئندہ مالی سال کے لیے ریونیو اقدامات کے ذریعے 1300 ارب روپے تک جمع کرنے کا تخمینہ لگایا ہے۔ آئندہ چند روز میں درست اعداد و شمار کو حتمی شکل دی جائے گی۔وزیر خزانہ کی جانب سے ایف بی آر کی بجٹ تجاویز کی منظوری ہونا باقی ہے۔



  تازہ ترین   
بھارت ایک بار پھر دہشت گردی کا سہارا لے رہا ہے، ہر پاکستانی کے خون کا بدلہ لیں گے: فیلڈ مارشل
مسئلہ کشمیر حل کیے بغیر خطے میں استحکام ممکن نہیں: صدر، وزیراعظم
بھارتی ایئر ڈیفنس سسٹم ایس فور ہنڈرڈ کی تباہی، معرکہ حق کا نمایاں واقعہ
معرکہ حق کی کامیابی کو ایک سال مکمل، ملک بھر میں جشن کا سماں، شاندار آتش بازی
معرکہ حق میں فتح، تاریخ میں پہلی بار پاکستان کے مؤقف کو دنیا بھر میں پذیرائی ملی
ایران کا جواب آج متوقع ، بات نہ بنی تو پراجیکٹ فریڈم پلس کی طرف جائیں گے: ٹرمپ
امریکہ، ایران مذاکرات آئندہ ہفتے اسلام آباد میں دوبارہ شروع ہوں گے: امریکی اخبار
حکومت نے لیوی کی شرح بڑھا کر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر