مریم نواز نے ایجوکیشن ریفارمز بارے 5سالہ پلان کا شیڈول طلب کر لیا

لاہور (نیشنل ٹائمز) وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے ایجوکیشن ریفارمز سے متعلق 5 سالہ پلان کا ماہانہ شیڈول طلب کرلیا۔ وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت سکول ایجوکیشن ریفامز سے متعلق خصوصی اجلاس ہوا جس میں سینیٹر پرویز رشید ،صوبائی وزرا مریم اورنگزیب، راناسکندر حیات، ایم پی اے ثانیہ عاشق، چیف سیکرٹری، سیکرٹری ایجوکیشن اور دیگر متعلقہ حکام شریک ہوئے۔ اجلاس میں پبلک سکول ری آرگنائزیشن پروگرام کا تفصیلی جائزہ لیا گیا جبکہ سیکرٹری سکول ایجوکیشن نے سکول نیوٹریشن پراجیکٹ پر پیش رفت سے وزیراعلی کو آگاہ کیا، مریم نواز نیایجوکیشن ریفارمز کے پانچ سالہ پلان کا ماہانہ شیڈول طلب کرلیا۔ دوران اجلاس وزیراعلی مریم نواز نے پرائمری سکول ہیڈز کو 32 ہزار 298 کمپیوٹر ٹیب دینے کی منظوری دیدی جبکہ ایک ہزار ایلیمنٹری سکولوں میں آئی ٹی اینڈ سائنس لیب قائم کرنے پر اتفاق ہوا،ایشیائی ترقیاتی بینک لیب کے قیام کے لئے 100ملین ڈالر کی مالی معاونت کرے گا۔ اجلاس میں سرکاری سکولوں کے تین لاکھ بچوں کو گوگل سرٹیفکیشن کے لئے معاہدے کی اصولی منظوری بھی دے دی گئی، ڈیجیٹل سفر برائے ٹیک ویلی پراجیکٹ کے تحت طلبہ کو گوگل سرٹیفکیشن کے مواقع ملیں گے۔ اجلاس میں پنجاب ایجوکیشن کریکولم اینڈ ٹریننگ کے قیام کی تجاویز اور سفارشات کا بھی جائزہ لیا گیا جبکہ اس حوالے سے بریفنگ میں بتایا گیا کہ 92 فیصد سے زائد مفت کتابیں ڈیلیور کی جاچکی ہیں ۔ اجلاس کے شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلی پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ سرکاری سکولوں میں کوالٹی آف ایجوکیشن کوہر صورت بہتر کرنا ہے۔



  تازہ ترین   
بھارت ایک بار پھر دہشت گردی کا سہارا لے رہا ہے، ہر پاکستانی کے خون کا بدلہ لیں گے: فیلڈ مارشل
مسئلہ کشمیر حل کیے بغیر خطے میں استحکام ممکن نہیں: صدر، وزیراعظم
بھارتی ایئر ڈیفنس سسٹم ایس فور ہنڈرڈ کی تباہی، معرکہ حق کا نمایاں واقعہ
معرکہ حق کی کامیابی کو ایک سال مکمل، ملک بھر میں جشن کا سماں، شاندار آتش بازی
معرکہ حق میں فتح، تاریخ میں پہلی بار پاکستان کے مؤقف کو دنیا بھر میں پذیرائی ملی
ایران کا جواب آج متوقع ، بات نہ بنی تو پراجیکٹ فریڈم پلس کی طرف جائیں گے: ٹرمپ
امریکہ، ایران مذاکرات آئندہ ہفتے اسلام آباد میں دوبارہ شروع ہوں گے: امریکی اخبار
حکومت نے لیوی کی شرح بڑھا کر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر