وفاقی کابینہ کا اجلاس، ڈیجیٹل رائٹس پروٹیکشن اتھارٹی اورپیکا ایکٹ میں ترامیم کے مسودہ جات کی منظوری

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) وفاقی کابینہ نے ڈیجیٹل رائٹس پروٹیکشن اتھارٹی اورپیکا ایکٹ میں ترامیم کے مسودہ جات کی منظوری دیدی ہے ، ڈیجیٹل رائٹس پروٹیکشن اتھارٹی کے مسودے کے قیام کے معاملے پر اتحادیوں کی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو اتھارٹی پر اتفاق رائے پیدا کرنے کے لئے کام کرے گی جبکہ پیکا آرڈیننس میں ترامیم کے لیے رانا ثنا اللہ کی سربراہی میں کمیٹی اتحادی جماعتوں کو اعتماد میں لے گی۔مسودات قانون کو پارلیمنٹ میں قانون سازی کیلئے پیش کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق منگل کو وزیر اعظم شہبازشریف کی زیر صدارت ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پیکا آرڈیننس ترمیمی مسودے پر اصولی اتفاق کر لیا گیا اور اتحادی جماعتوں کو اعتماد میں لینے کے بعد ترمیمی مسودہ ایوان میں لایا جائے گا۔پیکا ایکٹ 2016کے مقابلے میں مختلف جرائم کی سزائو ں میں کئی گنا اضافہ اور مختلف جرائم کے ناقابل ضمانت قرار دینے کی تجویز دی گئی ہے ۔نئے مجوزہ پیکا قانون میں سائبر ٹیررازم سے متعلق خصوصی سیکشن مختص کردیا گیا ۔نئے مجوزہ قانون میں سائبرٹیررازم کی تعریف بھی تبدیل کردی گئی ہے ۔ مجوزہ قانون کے مطابق کسی برادری یا فرقے میں خوف یا عدم تحفظ کا احساس پیدا کرنا سائبر ٹیررازم کہلائے گا، معاشرے میں خوف یا عدم تحفظ کا احساس پیدا کرنا بھی سائبرٹیررازم تصور ہوگا۔ کالعدم تنظیموں، افراد یا گروہوں کے مقاصد کو آگے بڑھانا بھی سائبر دہشت گردی کہلائے گامجوزہ قانون میں سائبر ٹیررازم سے متعلق کیسز نیشنل سائبرکرائم انوسٹیگیشن اتھارٹی کے پاس جائیں گے، سائبرکرائم انوسٹی گیشن اتھارٹی پولیس اور ایف آئی اے کی پاور اور وسائل استعمال کرسکے گی سائبرکرائم انوسٹی گیشن اتھارٹی کسی بھی ملزم اور مجرم کی جائیداد ضبط کرنے کی مجاز ہوگی، سائبرکرائم کے سیکشن 8 کی سزائیں 3 سال سے بڑھا کر 7 سال کردی گئیں۔ذرائع کا بتانا ہے کہ پیکا ایکٹ 2024کاسیکشن 8کسی کی ذاتی معلومات میں مداخلت سے متعلق ہے جس میں نفرت انگیز تقاریر کی شق کو سیکشن میں تبدیل کرنے، دہشت گردوں کی بھرتی، مالی معاونت اور منصوبہ بندی کا علیحدہ سیکشن بنانے ، الیکٹرانک جعل سازی کی سزا 3 سال سے بڑھا کر 7 سال یا 50 لاکھ جرمانہ یا دونوں سزائیں دینے کی تجوید دی گئی ہے ۔ذرائع کے مطابق اسٹیٹ بینک کی اجازت کے بغیر ورچوئل یا کرپٹوکرنسی کے استعمال پر 5 سال کی سزا، الیکٹرانک ڈیوائس کی سپلائی پر سزا 6ماہ سے بڑھا کر3 سال کرنے، بغیر اجازت کسی کی شناختی معلومات استعمال کرنے پر سزا 3 سال سے بڑھا کر 7 سال کرنے او ر غیرقانونی وائس ٹریفک ٹرانسمیشن کی سزا 3 سال کرنے کی تجویز دی گئی ہے ۔کابینہ اجلاس میں وزیر اعظم نے اداروں کے سربراہان کو اضافی چارج دینے پر برہمی کا اظہار کیا ہے اور ہدایت دی ہے کہ مستقل تعیناتیاں کر کے اضافی چارج کا مسئلہ فوری ختم کیا جائے۔ذرائع کے مطابق کابینہ میں پاسکو کے گندم خریداری کے ہدف میں 4 لاکھ میٹرک ٹن اضافے کی منظوری دی گئی ہے۔ پاسکو کا گندم خریداری کا ہدف 14 سے 18 لاکھ میٹرک ٹن کر دیا گیا۔پاور سیکٹر کے لیے 127 ارب 50 کروڑ روپے جاری کرنے کی منظوری بھی دی گئی ہے۔وفاقی کابینہ کے اجلاس میں آزاد کشمیر میں بجلی ٹیرف کا فرق ختم کرنے، بقایا جات کے لیے 55 ارب روپے بھی منظور کر لیے گئے ہیں۔



  تازہ ترین   
بھارت ایک بار پھر دہشت گردی کا سہارا لے رہا ہے، ہر پاکستانی کے خون کا بدلہ لیں گے: فیلڈ مارشل
مسئلہ کشمیر حل کیے بغیر خطے میں استحکام ممکن نہیں: صدر، وزیراعظم
بھارتی ایئر ڈیفنس سسٹم ایس فور ہنڈرڈ کی تباہی، معرکہ حق کا نمایاں واقعہ
معرکہ حق کی کامیابی کو ایک سال مکمل، ملک بھر میں جشن کا سماں، شاندار آتش بازی
معرکہ حق میں فتح، تاریخ میں پہلی بار پاکستان کے مؤقف کو دنیا بھر میں پذیرائی ملی
ایران کا جواب آج متوقع ، بات نہ بنی تو پراجیکٹ فریڈم پلس کی طرف جائیں گے: ٹرمپ
امریکہ، ایران مذاکرات آئندہ ہفتے اسلام آباد میں دوبارہ شروع ہوں گے: امریکی اخبار
حکومت نے لیوی کی شرح بڑھا کر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر