وزیراعظم کے اقدامات سے دشمن کی سازش ناکام ہوگئی، عطا تارڑ

اسلام آ باد (نیشنل ٹائمز) وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف کے اقدامات سے دشمن کی سازش ناکام ہوگئی ،تحریک انتشار یہ سوچ رکھتی ہے کہ کسی نہ کسی طرح انتشار پھیلے، ماضی کی نااہل حکومت اور ہماری حکومت میں زمین آسمان کا فرق ہے، ہماری حکومت کا کام زخموں پر مرہم رکھنا ہے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے بروقت نوٹس نے ہمیں ایک سانحے سے بچالیا، جس کی وجہ سے دشمن کی سازش ناکام ہوگئی، کل جب وزیراعظم شہباز شریف نے بلا امتیاز طور پر تمام اسٹیک ہولڈرز کو بلایا تو وفاق کے اعلی عہدیداران اور اتحادی جماعتوں کے نمائندگان موجود تھے جن کے ساتھ مل کر آزاد کشمیر میں مظاہرین کے مسائل کے حل کے لیے فوری اقدامات کیے گئے، میں سمجھتا ہوں یہ بہت بڑا دن ہے اور حکومت کی کامیابی ہے کہ کیس بڑے نقصان کے بغیر آزاد کمشیر میں ہڑتال ختم ہوئی اور مظاہرین منتشر ہوگئے۔ عطا تارڑ نے کہا کہ یہی وہ فیصلہ سازی ہے جو حکومتوں کو کرنی چاہیے، ماضی کی حکومتیں ایسا نہیں کرتی تھیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ماضی کی حکومتیں اس نوعیت کے مسائل حل کرنے میں ناکام رہیں، ہزارہ کمیونٹی کی مثال ہمارے سامنے ہے کہ وہ لاشیں رکھ کر بیٹھے رہے لیکن وزیراعظم بضد تھے کہ وہاں نہیں جائیں گے، یہی وہ فرق ہے نااہل حکومت اور عوام کی منتخب حکومت میں کہ اب گھنٹوں میں معاملات حل ہو جاتے ہیں۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ مہنگائی میں کمی، اسٹاک ایکسچیج کی کارکردگی بہتر ہورہی ہے، بین الاقوامی وفود آرہے ہیں اور ملک میں سرمایہ کاری کی بات کررہے ہیں تو یہ باتیں ملک دشمن عناصر کو ہضم نہیں ہورہیں اور وہ گھر کے اندر سازش کرتے ہیں جو ناکام ہوگئی ہیں۔ جیل سے باتیں کرنے والے کو اپنی کرپشن کا جواب دینا چاہیے، آپ قیدی ہیں، سزا یافتہ ملزم ہیں تو آپ کے قول، خط اور فعل کسی کی وقعت نہیں، آپ نے آئی ایم ایف اور دیگر معاملات میں ملک کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم پاکستان کی ترقی کی خاطر ہر قدم اٹھائیں گے اور ملک دشمن عناصر کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے، آزاد کشمیر میں انتشار پھیلانے والوں کو معافی مانگنی چاہیے۔ عطا تارڑ نے کہا کہ کشمیر ہماری شہ رگ ہے اور کسی کو اس کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے نہیں دیں گے اور سازش کرنے والوں کو ناکام بنائیں گے۔ اس موقع پر وفاقی وزیر امیر مقام نے کہا کہ جنہوں نے یہ سازش کی وہ چاہتے تھے کہ مظاہرے ہون گے تو لاشیں گریں گی لیکن وہ بری طرح ناکام ہوئے ہیں۔



  تازہ ترین   
بھارت ایک بار پھر دہشت گردی کا سہارا لے رہا ہے، ہر پاکستانی کے خون کا بدلہ لیں گے: فیلڈ مارشل
مسئلہ کشمیر حل کیے بغیر خطے میں استحکام ممکن نہیں: صدر، وزیراعظم
بھارتی ایئر ڈیفنس سسٹم ایس فور ہنڈرڈ کی تباہی، معرکہ حق کا نمایاں واقعہ
معرکہ حق کی کامیابی کو ایک سال مکمل، ملک بھر میں جشن کا سماں، شاندار آتش بازی
معرکہ حق میں فتح، تاریخ میں پہلی بار پاکستان کے مؤقف کو دنیا بھر میں پذیرائی ملی
ایران کا جواب آج متوقع ، بات نہ بنی تو پراجیکٹ فریڈم پلس کی طرف جائیں گے: ٹرمپ
امریکہ، ایران مذاکرات آئندہ ہفتے اسلام آباد میں دوبارہ شروع ہوں گے: امریکی اخبار
حکومت نے لیوی کی شرح بڑھا کر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر