آئرلینڈ کے خلاف تیسرے ٹی 20کے لئے پاکستان کا ممکنہ سکواڈ سامنے آگیا

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) آئرلینڈ کے خلاف تیسرے ٹی 20کے لئے پاکستان کا ممکنہ سکواڈ سامنے آگیا۔پاکستان اور آئر لینڈ کی ٹیمیں تین میچز پر مشتمل ٹی 20سیریز کے آخری میچ کے لئے منگل کو کلونٹرف کرکٹ سٹیڈیم میں مدمقابل ہوں گی۔پاکستان کو آئرلینڈ کے خلاف پہلے میچ میں 5وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا لیکن گرین شرٹس نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں محمد رضوان اور فخر زمان کے درمیان تیسری وکٹ کے لیے 140رنز کی شراکت کی بدولت 7وکٹوں کی فتح کے ساتھ زبردست واپسی کی۔تیسرے اور آخری میچ سے قبل قومی ٹیم کی ممکنہ پلیئگ الیون سامنے آگئی ہے جس کے مطابق ٹیم انتظامیہ میچ کے لئے تین اسپنرز کا انتخاب کر سکتی ہے اور نسیم شاہ کو آرام دیا جا سکتا ہے۔صائم ایوب اور محمد رضوان کے ایک بار پھر اننگز کا آغاز کرنے کا امکان ہے جبکہ بابر اعظم ون ڈاون پوزیشن پر کھیلیں گے۔افتخار احمد اور عماد وسیم کا چھٹے اور ساتویں نمبر پر کھیلنے کا امکان ہے۔ممکنہ سکواڈ محمد رضوان، صائم ایوب، بابر اعظم، فخر زمان، اعظم خان، افتخار احمد، عماد وسیم، شاہین شاہ آفریدی، ابرار احمد، محمد عامر اور عباس آفریدی پر مشتمل ہو گا۔



  تازہ ترین   
پاکستان آئل ریفائننگ پالیسی میں ترامیم منظور، پٹرولیم مصنوعات کے سٹریٹیجک ذخائر بڑھانے کی ہدایت
آزاد کشمیر انتخابات: ن لیگ سب سے آگے، عوامی مینڈیٹ کا احترام کیا جائے: رانا ثناء
پاکستان اور امریکا کی سٹریٹجک شراکت داری مزید مضبوط ہو رہی ہے: اسحاق ڈار
کل سے بارشوں کا نیا طاقتور سپیل داخل ہونے کا امکان، سیلاب کا خدشہ
امریکا کی غیر قانونی بحری ناکہ بندی مزید کشیدگی تصور ہوگی: ایرانی فوج
میر پور ڈویژن کے انتخابات: ن لیگ 7 نشستوں پر کامیاب، پیپلزپارٹی کی 4 سیٹیں
حملے عارضی طور پر روکے، مذاکرات ناکام ہوئے تو فوجی کارروائی ہوگی: ٹرمپ
میرپور نے شیر پر مہر لگا کر اعلان کر دیا ترقی ن لیگ سے جڑی ہے: مریم اورنگزیب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر