صدر زرداری کے صوبے میں کرپٹ حکمرانی کا دور دورہ ہے، فاروق ستار

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) ایم کیو ایم کے مرکزی رہنما ممبر قومی اسمبلی فاروق ستار نے کہا کہ صدر زرداری کے صوبے میں کرپٹ حکمرانی کا دور دورہ ہے،سرعام کرپشن کے بازار گرم ہیں، نوجوانوں کے حقوق سلب ہوئے ہیں ،جعلی ڈومیسائل پر نوکریاں دی گئیں ہیں، آج بھی اشتہار میں سندھ دیہی اور سندھ شہری کی بات کی جاتی ہے وہ منگل کے روز قومی اسمبلی کے اجلاس میں پوائنٹآف ارڈر پر صدارتی انتخاب پر بحث کر رہے تھے ۔ا نہوں نے کہا صوبہ سندھ آپ کیلئے ٹیسٹ کیس ہے میرے بچے نہ لاہور نہ لاڑکانہ کا ڈومیسائل بنا سکتے ہیں خواتین کے پرس چھیننے جاتے مزاحمت پر نوجوان قتل ہوتے ہیں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے باوجود اڑھائی کروڑ لوگ سطح غربت سے نیچے گئے ہیں لوگوں کو خود مختار نہیں بنایا گیا ہیروبینہ خالد کو کہا کہ بینظیر انکم سپورٹ کی بجائے بینظیر انکم جنریشن پروگرام بنایا جائے ۔کراچی کو ترجیح پر دیکھے بغیر آپ آگے نہیں بڑھ سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ کراچی میں ترقی کے لیے جو نسخہ کیمیا ہے وہ ایم کیو ایم کا ترمیمی بل ہے آپ بلدیات اور مقامی حکومت کو اختیار دیں ۔ایک وزیر تعلیم پچاس ہزار سکولوں کو ٹھیک ہی نہیں کرسکتا ہے فاروق ستار نے کہا کہ یار ماضی کے حکمران کہتے تھے کہ ہم اور اسٹیبلشمنٹ ایک پیج پر ہیں آپ کو ان باتوں پر معافی مانگنی چاہیے آپ سمجھتے ہیں اسٹیبلشمنٹ میرے ساتھ ہو تو ٹھیک ہے۔ورنہ سب کچھ غلط ہے ۔آپ کہتے تھے آپ کا کوئی احتجاج لانگ مارچ کامیاب نہیں ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ہمیں ماضی کے حکمرانوں سے سبق سیکھنا چاہیے ۔کل جو شخص اقتدار میں تھا اج وہ جیل میں ہے۔اج وہ جیل میں ہے تو کل اپ بھی جیل میں ہو سکتے ہیں۔



  تازہ ترین   
آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر پولنگ کا آغاز
ایران کے خلاف فیصلہ کن اقتصادی کارروائی آج شروع کی جائے گی: امریکی وزیرِ خزانہ
محمود اچکزئی دہشت گردوں کا نام نہ لے کر غلط بیانی کر رہے ہیں: وزیر داخلہ بلوچستان
فیلڈ مارشل عاصم منیر پیر کے روز تہران کا دورہ کریں گے، ایرانی وزارت خارجہ
ہتھیاروں کی فراہمی سے برطانیہ، فرانس بھی اسرائیلی جرائم میں شریک ہو رہے ہیں: ایران
برطانوی وزیرِاعظم آج یوکرین پہنچیں گے، روس نے لندن سے سفیر واپس بلا لیا
بانی کی ہسپتال منتقلی کا حکم، اسلام آباد انتظامیہ کی نظرثانی کی جلد سماعت کی درخواست دائر
ایرانی ہیکرز کے برطانیہ پر پہلے سائبر حملے کا انکشاف، پاور پلانٹ 4 روز تک بند رہا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر