عدالت نے حکومت کو نان فائلرز کی موبائل فون سمز بلاک کرنے سے روک دیا

اسلام آ باد (نیشنل ٹائمز) اسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاقی حکومت کو نان فائلرز کی موبائل فون سمز بلاک کرنے سے روک دیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے حکومت کو ٹیکس نان فائلرز کی موبائل فون سمیں بلاک کرنے سے عارضی طور پر روک دیا، فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 27 مئی کی آئندہ سماعت مقرر کردی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے موبائل فون کمپنی کی جانب سے انکم ٹیکس آرڈی ننس میں شامل کردہ نئی شق اور ایف بی آر کی جانب سے انکم ٹیکس جنرل آرڈر جاری کرنے کے نئے اختیار کو استعمال کرنے کے خلاف دائر رٹ درخواست پر حکم امتناع جاری کیا۔ درخواست گزار نے بتایا کہ تمام کمپنیوں کی پانچ لاکھ سے زائد فون سمیں بلاک ہونے کی صورت میں کمپنیوں کو سالانہ 100 کروڑ روپے کا نقصان ہو گا۔ درخواستگزار کے وکیل سلمان اکرم راجہ قانون میں ترمیم آئین کے آرٹیکل 18 میں کاروبار کی آزادی کے بنیادی حق کے منافی ہے۔ سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ مذکورہ قانون آئین میں دیئے گئے بنیادی حقوق سے متصادم کوئی قانون سازی نہیں ہو سکتی، حکومت قانون میں ترمیم سے لوگوں کی موبائل فون سمز بلاک کرنے کا اختیار نہیں حاصل کرسکتی۔ یہ جبری قانون ہے جس پر عمل ہونے کی صورت میں حکومت زندگی کے دوسرے کاروباری شعبوں میں بھی شہریوں کو خدمات سے محروم کرسکے گی۔



  تازہ ترین   
آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر پولنگ کا آغاز
ایران کے خلاف فیصلہ کن اقتصادی کارروائی آج شروع کی جائے گی: امریکی وزیرِ خزانہ
محمود اچکزئی دہشت گردوں کا نام نہ لے کر غلط بیانی کر رہے ہیں: وزیر داخلہ بلوچستان
فیلڈ مارشل عاصم منیر پیر کے روز تہران کا دورہ کریں گے، ایرانی وزارت خارجہ
ہتھیاروں کی فراہمی سے برطانیہ، فرانس بھی اسرائیلی جرائم میں شریک ہو رہے ہیں: ایران
برطانوی وزیرِاعظم آج یوکرین پہنچیں گے، روس نے لندن سے سفیر واپس بلا لیا
بانی کی ہسپتال منتقلی کا حکم، اسلام آباد انتظامیہ کی نظرثانی کی جلد سماعت کی درخواست دائر
ایرانی ہیکرز کے برطانیہ پر پہلے سائبر حملے کا انکشاف، پاور پلانٹ 4 روز تک بند رہا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر