ایران کی سعودی عرب کے ساتھ تعاون میں پیش رفت کی تعریف

تہران(نیشنل ٹائمز)ایران کے وزیرخارجہ حسین امیر عبداللہیان نے سعودی عرب کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کی بحالی کے بعد دونوں ممالک کے درمیان تعاون کے فروغ میں ہونیوالی پیشرفت کو سراہا ہے۔انہوں نے یہ بات ایران کے دارالحکومت تہران میں تیسری ایران عرب ڈائیلاگ کانفرنس میں کہی، جس میں ایرانی حکام، غیر ملکی سفیروں اور دیگر ریاستوں کے مہمانوں نے شرکت کی۔انہوں نے کہا کہ ایران علاقائی ممالک کے درمیان افہام و تفہیم اور یکجہتی کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے، ایران اور سعودی عرب کے تعلقات کو معمول پر لانا اس بات کا عملی ثبوت ہے کہ ایران اپنے پڑوسیوں کے ساتھ ساتھ مسلم اور عرب ریاستوں سے تعلقات بڑھانے پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ ایک سال کے دوران ایران اور سعودی عرب کے تعلقات میں پیش رفت اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ ہم نے دوطرفہ تعاون کی کثیر الجہتی ترقی کے شعبے میں اچھی کامیابی حاصل کی ہے جبکہ دونوں ممالک کے درمیان تعاون کومزید فروغ دینے کے بے شمار مواقعے موجود ہیں۔ایران کے متحدہ عرب امارات، قطر، عمان اور کویت کے ساتھ تعاون کے نئے مرحلے کا آغاز کا ذکر کرتے ہوئے امیر عبداللہیان نے کہا کہ تہران اور بحرین بھی دوطرفہ تعلقات کو معمول پر لانے کی طرف پیشرفت کر رہے ہیں۔



  تازہ ترین   
پاکستان کی پاک افغان سرحدی علاقے میں کارروائی، دہشتگردوں کے 7 ٹھکانے تباہ کر دیے
پاکستان سمیت 14 ممالک نے اسرائیل میں تعینات امریکی سفیر کا بیان مسترد کر دیا
افغانستان میں بروقت مؤثر کارروائی معصوم جانوں کا بدلہ ہے: طارق فضل چودھری
صومالیہ کی پاکستان سے 24 جے ایف 17 طیاروں کی خریداری کیلئے اہم پیشرفت
بنوں حملے کے تانے بانے افغانستان میں موجود خارجی گل بہادر سے جا ملے
بھارت کے لڑاکا طیارے اڑتے تابوت بن گئے، ایک اور تیجس گر کر تباہ
کراچی: رہائشی عمارت میں دھماکے کے بعد آتشزدگی، ایک بچہ جاں بحق
بنوں: فتنہ الخوارج کا فورسز کے قافلے پر حملہ، لیفٹیننٹ کرنل اور سپاہی شہید، 5 دہشتگرد جہنم واصل





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر