واشنگٹن (نیشنل ٹائمز) امریکا اور سعودی عرب میں سیکیورٹی معاہدہ ہوگا یا نہیں ،اس بارے میں بائیڈن انتظامیہ جلد فیصلہ کرے گی۔امریکی نشریاتی ادارے آف امریکہ کی رپورٹ میں دعوی کیا گیا ہے کہ غزہ جنگ کی وجہ سے سکیورٹی معاہدہ تعطل کاشکار ہوا،اب بائیڈن انتظامیہ پر منحصر ہے کہ وہ کیا وہ سعودیہ کے ساتھ معاہدہ طے کرے گی یا سعودی عرب اور اسرائیل کے تعلقات معمول پر آنے تک سہہ فریقی معاہدہ ہونے کا انتظار کرے گی۔معاہدے کی صورت میں سعودی عرب چین سے ہتھیاروں کی خریداری اور سعودی عرب میں ہونے والی سرمایہ کاری بھی روک دے گا۔
امریکا اور سعودی عرب میں سیکیورٹی معاہدہ ہوگا یا نہیں، فیصلہ جلد متوقع



