مولانا فضل الرحمان کا یکم جون کو عوامی ملین مارچ کا اعلان

فیصل آباد(نیشنل ٹائمز)سربراہ جمعیت علما اسلام (ف)مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ہم نے تحریک شروع کردی ہے، یکم جون کو عوامی ملین مارچ ہوگا۔فیصل آباد میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ انتخابات کے حوالے سے سارا الزام الیکشن کمیشن پر نہیں ڈالنا چاہیے، اگر الزام الیکشن کمیشن پر ڈالناہیتو اس کا مطلب ملک میں آئین اور قانون نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ تمام سیاست دانوں کو فکر کرنی ہوگی کہ ہمارے الیکشن متنازعہ ہوتے ہیں، ملک کا نظام اس وقت خراب ہے، آئین موجود ہے عملدرآمد نہیں ہے، الیکشن کمیشن تو ہاتھ پر ہاتھ رکھ کر بیٹھا دیکھتا رہتا ہے ، جب آئین پر عمل ہی نہیں ہوگا تو پھر آئین بنایا کیوں ہے۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ 9مئی پر ہمارے بھی تحفظات ہیں سرکاری اداروں پر حملے کرنااور ان کو جلانا قابل مذمت ہے، اگر یہ دھاندلی کو نہیں مانتے تو پھر عوام نے بالکل 9 مئی کے بیانیے کو دفن کردیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ملکی ترقی کیلئے ہمیں سیاسی جماعتوں کو مل بیٹھنا ہوگا ان کا راستہ روکنا ہوگا، اس وقت اقلیت حکومت چل رہی ہے، پیپلز پارٹی تو آئینی عہدے بھی لے رہی ہے اور کہتی ہے ہم حکومت میں نہیں ہیں۔



  تازہ ترین   
آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر پولنگ کا آغاز
ایران کے خلاف فیصلہ کن اقتصادی کارروائی آج شروع کی جائے گی: امریکی وزیرِ خزانہ
محمود اچکزئی دہشت گردوں کا نام نہ لے کر غلط بیانی کر رہے ہیں: وزیر داخلہ بلوچستان
فیلڈ مارشل عاصم منیر پیر کے روز تہران کا دورہ کریں گے، ایرانی وزارت خارجہ
ہتھیاروں کی فراہمی سے برطانیہ، فرانس بھی اسرائیلی جرائم میں شریک ہو رہے ہیں: ایران
برطانوی وزیرِاعظم آج یوکرین پہنچیں گے، روس نے لندن سے سفیر واپس بلا لیا
بانی کی ہسپتال منتقلی کا حکم، اسلام آباد انتظامیہ کی نظرثانی کی جلد سماعت کی درخواست دائر
ایرانی ہیکرز کے برطانیہ پر پہلے سائبر حملے کا انکشاف، پاور پلانٹ 4 روز تک بند رہا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر