اسرائیل نے چڑھائی کی کوشش کی تو اپنا جوہری نظریہ تبدیل کر دیں گے،ایران

 تہران (نیشنل ٹائمز) ایران نے کہا ہے کہ اگر اسرائیل نے اسے دھمکانے یا چڑھائی کرنے کی کوشش کی تو وہ اپنا جوہری نظریہ تبدیل کر سکتا ہے۔ سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے مشیر کمال خرازی نے کہا ہے کہ اگر ایران کو خطرہ لاحق ہوا تو وہ جوہری ہتھیاروں کے حصول سے گریز کرنے کی اپنی پالیسی تبدیل کر سکتا ہے۔ تہران  عرب مذاکراتی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مشیر کمال خرازی نے کہا کہ ایران کا جوہری ہتھیار بنانے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے اور نہ ہی بم بنانے کے لیے جوہری ٹیکنالوجی کا خواہاں ہے۔ انھوں نے کہا مغربی ممالک کے شک کی بنا پر ان کا جوہری پروگرام عرصہ دراز تک تنازعے کا شکار رہا ہے، لیکن اگر اسرائیل، ایران کے خلاف کوئی محاذ کھولتا ہے تو ہم اپنے جوہری نظریے پر نظرثانی کا حق رکھتے ہیں۔ ایرانی خارجہ پالیسی کے اعلی حکام نے تہران میں ایرانی عرب ڈائیلاگ فورم کو بتایا کہ جوہری ہتھیاروں کے بغیر مشرق وسطی کا واحد راستہ اسرائیل کو غیر مسلح کرنا ہے۔ وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے کہا کہ ہم ایک ایسا خطہ چاہتے ہیں جس میں جوہری ہتھیار نہ ہوں، سپریم لیڈر کے مشیر کمال خرازی نے اس وژن کے حوالے سے ایران کا حل پیش کیا اور اسے نہ سمجھنے کے نتائج سے خبردار کیا۔ انھوں نے کہا حل یہ ہے کہ اسرائیل خطے میں واحد ملک ہے جس کے پاس جوہری ہتھیار ہیں، اس لیے اسے غیر مسلح ہونا چاہیے۔ اگر ایسا نہیں ہوتا تو جوہری ہتھیاروں کے بغیر ایک خطے کا احساس نہیں ہوگا، اور خطے میں جوہری دوڑ شروع ہو جائے گی۔



  تازہ ترین   
پاکستان کی پاک افغان سرحدی علاقے میں کارروائی، دہشتگردوں کے 7 ٹھکانے تباہ کر دیے
پاکستان سمیت 14 ممالک نے اسرائیل میں تعینات امریکی سفیر کا بیان مسترد کر دیا
افغانستان میں بروقت مؤثر کارروائی معصوم جانوں کا بدلہ ہے: طارق فضل چودھری
صومالیہ کی پاکستان سے 24 جے ایف 17 طیاروں کی خریداری کیلئے اہم پیشرفت
بنوں حملے کے تانے بانے افغانستان میں موجود خارجی گل بہادر سے جا ملے
بھارت کے لڑاکا طیارے اڑتے تابوت بن گئے، ایک اور تیجس گر کر تباہ
کراچی: رہائشی عمارت میں دھماکے کے بعد آتشزدگی، ایک بچہ جاں بحق
بنوں: فتنہ الخوارج کا فورسز کے قافلے پر حملہ، لیفٹیننٹ کرنل اور سپاہی شہید، 5 دہشتگرد جہنم واصل





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر