بھارت میں انتخابات کے چوتھے مرحلے کا آغاز، 10 ریاستوں میں ووٹنگ

  نئی دہلی (نیشنل ٹائمز) بھارت میں عام انتخابات چوتھے مرحلے میں داخل، چوتھے مرحلے میں 9 ریاستوں اور ایک مرکز کے زیر انتظام علاقے میں ووٹنگ ہوگی، رجسٹرڈ ووٹرز درج ذیل حلقوں کے لیے اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔    اس میں آندھرا پردیش، تلنگانہ، جھارکھنڈ، اڈیشہ، اتر پردیش، مدھیہ پردیش، بہار، مہاراشٹر، مغربی بنگال، جموں و کشمیر شامل ہیں۔ غیر ملکی  میڈیا  کے مطابق الیکشن میں اقتدار کے دو اہم جماعتیں، وزیر اعظم نریندر مودی کی حکمران جماعت بھارتیا جنتا پارٹی (بی جے پی) اور انڈین نیشنل ڈیولپمنٹل انکلوسیو الائنس (انڈیا ) ہیں، جو 26 جماعتوں کا اتحاد ہے، جس کی قیادت مرکزی اپوزیشن پارٹی راہول گاندھی کی انڈین نیشنل کانگریس کررہی ہے۔ پچھلے ہفتے ووٹنگ کے تیسرے مرحلے میں مودی نے گجرات کے گاندھی نگر حلقے میں اپنا ووٹ ڈالا، اس مرحلے میں دو اہم امیدواروں کے درمیان کڑا مقابلہ ہوا، کانگریس پارٹی کی سابق صدر سونیا گاندھی نے کہا کہ مودی اور بی جے پی کی پوری توجہ کسی بھی قیمت پر اقتدار حاصل کرنے پر ہے۔ چوتھے مرحلے میں زیادہ تر بولی وڈ میں ماضی کے نامور اداکار الیکشن لڑ رہے ہیں جن میں شتروگھن سنہا مغربی بنگال کے حلقے سے دوبارہ انتخاب لڑ رہے ہیں۔ اداکارہ مادھوی لتھا بی جے پی کی طرف سے تلنگانہ میں حیدرآباد سیٹ کے لیے انتخاب لڑ رہی ہیں۔ انتخابات کے پہلے تین مراحل، جو 19 اپریل، 26 اپریل اور 7 مئی کو منعقد ہوئے تھے، میں بالترتیب 66.1 فیصد، 66.7 فیصد اور 61 فیصد ووٹ ڈالے گئے۔ اب تک ہونے والی ووٹنگ 2019 کے انتخابات کے مقابلے میں کم رہی ہے۔ مجموعی طور پر 96 کروڑ 90 لاکھ لوگ 36 ریاستوں کے 543 پارلیمانی حلقوں میں ووٹ ڈالنے کے لیے رجسٹرڈ ہیں۔  چوتھے مرحلے میں 9 ریاستوں اور ایک مرکز کے زیر انتظام علاقے میں ووٹنگ ہوگی، رجسٹرڈ ووٹرز درج ذیل حلقوں کے لیے اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔    اس میں آندھرا پردیش، تلنگانہ، جھارکھنڈ، اڈیشہ، اتر پردیش، مدھیہ پردیش، بہار، مہاراشٹر، مغربی بنگال، جموں و کشمیر شامل ہیں ۔  لوک سبھا انتخابات کے پہلے تین مرحلوں میں 284 ممبران پارلیمنٹ کی قسمت کا فیصلہ ہو چکا ہے۔ اب تک تمل ناڈو، کیرالہ، میگھالیہ، آسام، منی پور، کرناٹک، میزورم، اروناچل پردیش، ناگالینڈ، اتراکھنڈ، چھتیس گڑھ، گوا، گجرات، راجستھان، سکم، تریپورہ سمیت دیگر حلقوں میں ووٹنگ ختم ہو چکی ہے۔ پانچواں مرحلہ 20 مئی اور چھٹا مرحلہ 25 مئی کو شروع ہوگا، جبکہ آخری اور ساتواں مرحلہ یکم جون کو شروع ہوگا۔



  تازہ ترین   
پاکستان کی پاک افغان سرحدی علاقے میں کارروائی، دہشتگردوں کے 7 ٹھکانے تباہ کر دیے
پاکستان سمیت 14 ممالک نے اسرائیل میں تعینات امریکی سفیر کا بیان مسترد کر دیا
افغانستان میں بروقت مؤثر کارروائی معصوم جانوں کا بدلہ ہے: طارق فضل چودھری
صومالیہ کی پاکستان سے 24 جے ایف 17 طیاروں کی خریداری کیلئے اہم پیشرفت
بنوں حملے کے تانے بانے افغانستان میں موجود خارجی گل بہادر سے جا ملے
بھارت کے لڑاکا طیارے اڑتے تابوت بن گئے، ایک اور تیجس گر کر تباہ
کراچی: رہائشی عمارت میں دھماکے کے بعد آتشزدگی، ایک بچہ جاں بحق
بنوں: فتنہ الخوارج کا فورسز کے قافلے پر حملہ، لیفٹیننٹ کرنل اور سپاہی شہید، 5 دہشتگرد جہنم واصل





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر