فلسطینیوں کی نسل کشی، مصر کا بھی اسرائیل کیخلاف عالمی عدالت میں فریق بننے کا اعلان

 قاہرہ (نیشنل ٹائمز) ترکیہ اور کولمبیا کے بعد مصر نے بھی اسرائیل کے خلاف عالمی عدالت انصاف میں فریق بننے کا اعلان کر دیا۔ غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل کیخلاف غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی کرنے پر عالمی عدالت انصاف میں گھیرا مزید تنگ ہو گیا، ترکیہ کے بعد مصر نے بھی عالمی عدالت میں جنوبی افریقا کی جانب سے دائر مقدمے میں پارٹی بننے کا اعلان کر دیا ہے، عالمی عدالت انصاف میں اسرائیل کیخلاف کیس کی دوبارہ جلد سماعت کا امکان ہے۔ مصری وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ عالمی عدالت میں فریق بننے کا فیصلہ غزہ کی پٹی میں فلسطینی شہریوں کے خلاف اسرائیلی حملوں کی بڑھتی ہوئی شدت اور دائر کار کے پیشِ نظر کیا گیا ہے، اسرائیلی حملوں نے لوگوں کو نقلِ مکانی اور اپنی زمین چھوڑنے پر مجبور کیا ہے جس سے ایک بے مثال انسانی بحران پیدا ہوا ہے۔



  تازہ ترین   
پاکستان کی پاک افغان سرحدی علاقے میں کارروائی، دہشتگردوں کے 7 ٹھکانے تباہ کر دیے
پاکستان سمیت 14 ممالک نے اسرائیل میں تعینات امریکی سفیر کا بیان مسترد کر دیا
افغانستان میں بروقت مؤثر کارروائی معصوم جانوں کا بدلہ ہے: طارق فضل چودھری
صومالیہ کی پاکستان سے 24 جے ایف 17 طیاروں کی خریداری کیلئے اہم پیشرفت
بنوں حملے کے تانے بانے افغانستان میں موجود خارجی گل بہادر سے جا ملے
بھارت کے لڑاکا طیارے اڑتے تابوت بن گئے، ایک اور تیجس گر کر تباہ
کراچی: رہائشی عمارت میں دھماکے کے بعد آتشزدگی، ایک بچہ جاں بحق
بنوں: فتنہ الخوارج کا فورسز کے قافلے پر حملہ، لیفٹیننٹ کرنل اور سپاہی شہید، 5 دہشتگرد جہنم واصل





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر