بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کے کامیاب ترین کپتان بن گئے

ڈبلن (نیشنل ٹائمز) قومی کرکٹ ٹیم کی جانب سے دوسرے ٹی 20 میچ میں آئرلینڈ کو 7 وکٹوں سے شکست دینے کے بعد کپتان بابر اعظم سب سے زیادہ میچز جیتنے والے کپتان بن گئے ہیں۔ گزشتہ روز 12 مئی کو پاکستان نے فخر زمان اور محمد رضوان کی جارحانہ بیٹنگ کی بدولت آئرلینڈ کو باآسانی 7 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 1-1 سے برابر کردی تھی۔ یہ میچ جیتنے کے بعد بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں سب سے زیادہ میچز جیتنے والے کپتان بن گئے ہیں۔ انہوں نے کل 78 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جن میں 45 میچز میں فتح حاصل کی۔ اس کے علاوہ انہیں سب سے زیادہ ٹی ٹوئنٹی میچز میں کپتانی کرنے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔ اس سے قبل یوگانڈا کے برائن مسابا کو یہ اعزاز حاصل تھا جنہوں نے کل 56 میچز میں 44 میں کامبابی حاصل کی۔ بعدازاں چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے سب سے زیادہ 45 ٹی ٹوئنٹی میچ جیتنے پر کپتان بابر اعظم کو شرٹ بھی دی۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے انٹرنیشنل کرکٹ میں 300 وکٹیں حاصل کرنے پر اسٹار بالر شاہین شاہ آفریدی کو بھی شرٹ دی۔ بطور کپتان سب سے زیادہ ٹی ٹوئنٹی جیتنے والے کھلاڑیوں میں بابر اعظم نے  45 (کل 78 میچز)،برائن مسابا نے  44 (کل56میچز)،اصغر افغان نے  42 (کل52میچز) ،ایون مورگن نے  42 (کل72میچز) کھیلے ۔بطور کپتان سب سے زیادہ ٹی ٹوئنٹی کھیلنے والے کھلاڑیوں میں بابر اعظم نے  78 ،ایرون فنچنے 76،ایم ایس دھونی نے 72،ایون مورگن نے 72،کین ولیمسن نے 71 میچ کھیلے۔



  تازہ ترین   
پاکستان آئل ریفائننگ پالیسی میں ترامیم منظور، پٹرولیم مصنوعات کے سٹریٹیجک ذخائر بڑھانے کی ہدایت
آزاد کشمیر انتخابات: ن لیگ سب سے آگے، عوامی مینڈیٹ کا احترام کیا جائے: رانا ثناء
پاکستان اور امریکا کی سٹریٹجک شراکت داری مزید مضبوط ہو رہی ہے: اسحاق ڈار
کل سے بارشوں کا نیا طاقتور سپیل داخل ہونے کا امکان، سیلاب کا خدشہ
امریکا کی غیر قانونی بحری ناکہ بندی مزید کشیدگی تصور ہوگی: ایرانی فوج
میر پور ڈویژن کے انتخابات: ن لیگ 7 نشستوں پر کامیاب، پیپلزپارٹی کی 4 سیٹیں
حملے عارضی طور پر روکے، مذاکرات ناکام ہوئے تو فوجی کارروائی ہوگی: ٹرمپ
میرپور نے شیر پر مہر لگا کر اعلان کر دیا ترقی ن لیگ سے جڑی ہے: مریم اورنگزیب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر