محسن نقوی کی  چئیرمین کرکٹ آئرلینڈ  سے اہم ملاقات، وویمنز ٹیموں کے درمیان سیریز کرانے پر  اتفاق

ڈبلن (آئی ا ین پی ) چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کی ڈبلن میں کرکٹ آئرلینڈ کے چئیرمین برائن میک نیس سے اہم ملاقات کی جس میں  چئیرمین کرکٹ آئرلینڈ نے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا بھرپور خیرمقدم کیا اور آئرلینڈ کا دورہ کرنے پر شکریہ ادا کیا،چئیرمین کرکٹ آئرلینڈ نے چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کو آئرلینڈ ٹیم کی شرٹ اور کیپ کا سوونیر پیش کیا  ۔ ملاقات میں وویمنز کرکٹ ٹیموں  کی سیریز پر  بات چیت کی گئی  اور   وویمنز ٹیموں کے درمیان بھی سیریز کرانے پر  اتفاق  کیا گیا ۔اس موقع پر  چئیرمین کرکٹ آئرلینڈ  نے کہا کہ آئرلینڈ کی کرکٹ ٹیم اگلے برس اگست،ستمبر میں پاکستان  آئے گی، وویمنز کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کا بھی جلد جائزہ لیں گے،چیمپئنز ٹرافی 2025 کا پاکستان میں انعقاد خوش آئند ہے،پاکستان نے ہمیشہ انٹرنیشنل ٹورنامنٹس کے لئے بہترین سکیورٹی فراہم کی ہے ۔  چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے دورہ آئرلینڈ کے لئے بہترین انتظامات پر چئیرمین کرکٹ آئرلینڈ  کا شکریہ ادا کیا۔ محسن نقوی نے کہا   چیمپئنز ٹرافی میں شریک تمام ٹیموں کے لئے فول پروف انتظامات کیے جائیں گے ۔ آئرلینڈ میں پاکستانی ٹیم کو بہت سپورٹ ملی اور پیار ملا۔  چیف ایگزیکٹو آفیسر کرکٹ آئرلینڈ وارن ڈیوٹروماور کرکٹ آئرلینڈ کے دیگر اعلی حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔



  تازہ ترین   
پاکستان آئل ریفائننگ پالیسی میں ترامیم منظور، پٹرولیم مصنوعات کے سٹریٹیجک ذخائر بڑھانے کی ہدایت
آزاد کشمیر انتخابات: ن لیگ سب سے آگے، عوامی مینڈیٹ کا احترام کیا جائے: رانا ثناء
پاکستان اور امریکا کی سٹریٹجک شراکت داری مزید مضبوط ہو رہی ہے: اسحاق ڈار
کل سے بارشوں کا نیا طاقتور سپیل داخل ہونے کا امکان، سیلاب کا خدشہ
امریکا کی غیر قانونی بحری ناکہ بندی مزید کشیدگی تصور ہوگی: ایرانی فوج
میر پور ڈویژن کے انتخابات: ن لیگ 7 نشستوں پر کامیاب، پیپلزپارٹی کی 4 سیٹیں
حملے عارضی طور پر روکے، مذاکرات ناکام ہوئے تو فوجی کارروائی ہوگی: ٹرمپ
میرپور نے شیر پر مہر لگا کر اعلان کر دیا ترقی ن لیگ سے جڑی ہے: مریم اورنگزیب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر