پی ٹی آئی نے رانا ثنا اللہ کی گرینڈ ڈائیلاگ کی پیشکش مسترد کر دی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ترجمان رئوف حسن نے رانا ثنا اللہ کی گرینڈ ڈائیلاگ کی پیشکش مسترد کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ بات چیت انہی سے ہوگی جو طاقت کا منبع ہیں۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رئوف حسن نے کہا کہ جن سے بات چیت کرنا چاہتے ہیں ان کی طرف سے کوئی انکار نہیں، انکار اقرار میں بدلتے ہیں بالکل بدلے گا۔رئوف حسن نے کہا کہ رانا ثنا اللہ یا شہباز شریف سے باتیں کون کروا رہا ہے ان کے پاس تو دینے کو کچھ نہیں، ہمیں ان دونوں کے ذریعے پیغامات بھجوائے جا رہے ہیں، یہ افراد ان ہی کی ایما پر بات کر رہے ہیں، وہ لوگ سیاسی طور پر بات چیت کو کور دے رہے ہیں، ہم کہتے ہیں ہم سے براہ راست بات کریں اور کوئی چارہ نہیں، رانا ثنا اللہ اور شہباز شریف ڈمیز ہیں بات ان سے ہوگی جن کے پاس طاقت ہے۔



  تازہ ترین   
بھارت ایک بار پھر دہشت گردی کا سہارا لے رہا ہے، ہر پاکستانی کے خون کا بدلہ لیں گے: فیلڈ مارشل
مسئلہ کشمیر حل کیے بغیر خطے میں استحکام ممکن نہیں: صدر، وزیراعظم
بھارتی ایئر ڈیفنس سسٹم ایس فور ہنڈرڈ کی تباہی، معرکہ حق کا نمایاں واقعہ
معرکہ حق کی کامیابی کو ایک سال مکمل، ملک بھر میں جشن کا سماں، شاندار آتش بازی
معرکہ حق میں فتح، تاریخ میں پہلی بار پاکستان کے مؤقف کو دنیا بھر میں پذیرائی ملی
ایران کا جواب آج متوقع ، بات نہ بنی تو پراجیکٹ فریڈم پلس کی طرف جائیں گے: ٹرمپ
امریکہ، ایران مذاکرات آئندہ ہفتے اسلام آباد میں دوبارہ شروع ہوں گے: امریکی اخبار
حکومت نے لیوی کی شرح بڑھا کر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر