پیپلز پارٹی تمام ملکی چیلنجز حل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے، راجا پرویز اشرف

لاہور(نیشنل ٹائمز)سابق اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف نے کہا ہے کہ تمام ملکی چیلنجز حل کرنے کی صلاحیت پیپلز پارٹی کے پاس ہے۔لاہور میں بھٹو ریفرنس اور تاریخ سیمینار سے خطاب میں راجا پرویز اشرف نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو کی طرز حکمرانی اور ان کی محبت دیکھی، وہ بہت مختلف دور تھا۔انہوں نے کہا کہ اس دور میں نہ موبائل تھا اور نہ ہی سوشل میڈیا تھا لیکن اللہ تعالی نے اس شخص کو بہت انرجی دی تھی۔سابق اسپیکر قومی اسمبلی نے مزید کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو نے کیا جرم کردیا کہ پھانسی کے پھندے پر چڑھا دیا؟ کسی بھی مکتبہ فکر سے ہو، اس سوال کا جواب نہیں ملے گا۔ کہانی ادھوری رہے گی۔ان کا کہنا تھا کہ ہم کروڑوں ڈالر کی گندم باہر سے منگواتے تھے، راجا پرویز اشرف نے یہ بھی کہا کہ اس وقت گندم 4 سو روپے من تھی جو 9 سو روپے من کردی گئی، ایک سال میں اتنی گندم ہوئی کہ ہم ایکسپورٹ کرنے لگے۔انہوں نے کہا کہ جتنے چیلنجز ہیں پیپلز پارٹی ان کو حل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔



  تازہ ترین   
آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر پولنگ کا آغاز
ایران کے خلاف فیصلہ کن اقتصادی کارروائی آج شروع کی جائے گی: امریکی وزیرِ خزانہ
محمود اچکزئی دہشت گردوں کا نام نہ لے کر غلط بیانی کر رہے ہیں: وزیر داخلہ بلوچستان
فیلڈ مارشل عاصم منیر پیر کے روز تہران کا دورہ کریں گے، ایرانی وزارت خارجہ
ہتھیاروں کی فراہمی سے برطانیہ، فرانس بھی اسرائیلی جرائم میں شریک ہو رہے ہیں: ایران
برطانوی وزیرِاعظم آج یوکرین پہنچیں گے، روس نے لندن سے سفیر واپس بلا لیا
بانی کی ہسپتال منتقلی کا حکم، اسلام آباد انتظامیہ کی نظرثانی کی جلد سماعت کی درخواست دائر
ایرانی ہیکرز کے برطانیہ پر پہلے سائبر حملے کا انکشاف، پاور پلانٹ 4 روز تک بند رہا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر