بلوچستان اور لوگوں کو عزت دیں، لاپتہ کرنے کا سلسلہ بند کیا جائے: حافظ نعیم الرحمان

کوئٹہ(نیشنل ٹائمز ) امیر جماعت اسلامی نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ بلوچستان اور لوگوں کو عزت دیں، لاپتہ کرنے کا سلسلہ بند کیا جائے، حکومت بلوچستان سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ اساتذہ اور ملازمین کو تنخواہیں کیوں نہیں دی جا رہیں؟ جماعت اسلامی نے ہمیشہ عدل وانصاف کی بات کی ہے۔ جماعت اسلامی کے زیر اہتمام کوئٹہ میں منعقدہ جلسے سے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں اس حد تک خوف پھیل چکا ہے کہ عوام ظلم کے خلاف آواز بلند نہیں کرسکتی، ایران کے ساتھ دوستی مستحکم کی جائے۔انہوں نے کہا کہ سی پیک پر بلوچستان کے عوام کا بھی حق ہے، کسی ملک کے خلاف نہیں ان کے رویوں کے خلاف ہیں، ریکوڈک منصوبے کو بہتر بنایا جائے، جماعت اسلامی تعاون کے لئے تیار ہے۔امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ میں آپ کا مقدمہ مینار پاکستان میں لڑنا چاہتا ہوں، پنجاب کے عوام بھی آپ کے ساتھ کھڑے ہوں گے، بلوچستان اور ان کے لوگوں کو عزت دی جائے، لاپتہ کرنے کا سلسلہ بند کیا جائے، ان کا اتحاد بہت مختصر ہے، ان کا اتحاد بہت جلد ختم ہوجائے گا۔حافظ نعیم الرحمان نے مزید کہا کہ ہر جگہ اچھے بیوروکریٹ اور سیاستدان بھی موجود ہیں، الیکشن کے نام پرجو ڈرامہ ہوا اس کی کوئی حیثیت نہیں، فارم 47 کی بیناد پر انکو الیکشن جتوایا گیا، یہ الیکشن ہار گئے تھے، پوری بلوچستان کی حکومت فارم47 کی بنیاد پر ہے۔انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کو سندھ سے ووٹ نہیں ملا لیکن پھر بھی قومی اسمبلی میں بیٹھی ہے، پیپلزپارٹی، ایم کیو ایم اور ن لیگ ختم ہوچکی ہیں، پاکستان کو ایک ڈائیلاگ کی ضرورت ہے۔حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ ہم بد امنی پھیلانے والوں کو سپورٹ نہیں کر سکتے، چین کو جوغلط فہمیاں ہیں اسکو دور کیا جائے، کچھ لوگ کہتے ہیں کہ بھارت کے ساتھ تجارت کی جائے، جب نون لیگ حکومت میں آتی ہے تو ان کے پیٹ میں مروڑ پیدا ہوتے ہیں۔امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ایک لاکھ سے زائد کشمیریوں کو شہید کیا، غزہ کے بچوں پر مظالم کئے جا رہے ہیں، غزہ اور پاکستان کے معصوم لوگوں کے لئے ہم کام کریں گے، سب کو حقوق دینے ہیں، انشا اللہ پاکستان مستحکم ہوگا۔



  تازہ ترین   
بھارت ایک بار پھر دہشت گردی کا سہارا لے رہا ہے، ہر پاکستانی کے خون کا بدلہ لیں گے: فیلڈ مارشل
مسئلہ کشمیر حل کیے بغیر خطے میں استحکام ممکن نہیں: صدر، وزیراعظم
بھارتی ایئر ڈیفنس سسٹم ایس فور ہنڈرڈ کی تباہی، معرکہ حق کا نمایاں واقعہ
معرکہ حق کی کامیابی کو ایک سال مکمل، ملک بھر میں جشن کا سماں، شاندار آتش بازی
معرکہ حق میں فتح، تاریخ میں پہلی بار پاکستان کے مؤقف کو دنیا بھر میں پذیرائی ملی
ایران کا جواب آج متوقع ، بات نہ بنی تو پراجیکٹ فریڈم پلس کی طرف جائیں گے: ٹرمپ
امریکہ، ایران مذاکرات آئندہ ہفتے اسلام آباد میں دوبارہ شروع ہوں گے: امریکی اخبار
حکومت نے لیوی کی شرح بڑھا کر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر