ملک کے بالائی علاقوں میں آندھی، گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

اسلام آباد (پی این آئی) محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ گھنٹوں میں اسلام آباد، خیبر پختونخوا، پنجاب، گلگت بلتستان اور کشمیر میں آندھی، جھکڑ چلنے اور گرجچمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے میدانی علاقوں میں بعد از دوپہر تیز ہوائیں، جھکڑ چلنے کی توقع ہے جبکہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہیگا۔محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا تاہم بالائی، وسطی پنجاب اور خیبرپختونخوا میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش سرگودھا میں 20، نور پور تھل 19، جوہر آباد 15، فیصل آباد 7، بھکر 6، لیہ، ساہیوال 4، قصور، شیخوپورہ، ڈی جی خان (سٹی) 3، لاہور (سٹی 2، ایئرپورٹ ایک)، چکوال 2 ، حافظ آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ایک ملی میٹر بارش ہوئی۔محکمہ موسمیات کے مطابق میرکھانی 14، دیر(بالائی) 9، کالام 4، دروش 3، بنوں 2، چترال اور ڈی آئی خان (ائرپورٹ) میں ایک ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی۔ہفتہ کو ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کے مطابق تربت میں درجہ حرارت 44، بہاولپور، جیکب آباد، خیرپور اور روہڑی میں 42 ڈگری سینٹی ریکارڈ کیا گیا ہے۔



  تازہ ترین   
بھارت ایک بار پھر دہشت گردی کا سہارا لے رہا ہے، ہر پاکستانی کے خون کا بدلہ لیں گے: فیلڈ مارشل
مسئلہ کشمیر حل کیے بغیر خطے میں استحکام ممکن نہیں: صدر، وزیراعظم
بھارتی ایئر ڈیفنس سسٹم ایس فور ہنڈرڈ کی تباہی، معرکہ حق کا نمایاں واقعہ
معرکہ حق کی کامیابی کو ایک سال مکمل، ملک بھر میں جشن کا سماں، شاندار آتش بازی
معرکہ حق میں فتح، تاریخ میں پہلی بار پاکستان کے مؤقف کو دنیا بھر میں پذیرائی ملی
ایران کا جواب آج متوقع ، بات نہ بنی تو پراجیکٹ فریڈم پلس کی طرف جائیں گے: ٹرمپ
امریکہ، ایران مذاکرات آئندہ ہفتے اسلام آباد میں دوبارہ شروع ہوں گے: امریکی اخبار
حکومت نے لیوی کی شرح بڑھا کر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر