پی ڈی ایم اے نے پنجاب کے مختلف اضلاع میں بارش، آندھی کا الرٹ جاری کر دیا

لاہور (نیشنل ٹائمز) صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے ) نے پنجاب کے مختلف اضلاع میں بارش اور آندھی کا الرٹ جاری کر دیا۔ پی ڈی ایم اے نے بارشوں اور آندھی کا سلسلہ (آج)12مئی تک جاری رہنے کی پیش گوئی کردی۔ ترجمان پی ڈی ایم اے کا کہنا تھا کہ صوبے کے بیشتر اضلاع میں آندھی، جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔ مزید کہا کہ مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، جہلم، چکوال، بھکر، میانوالی، خوشاب میں بارش اور آندھی کا امکان ہے۔ ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق سرگودھا، منڈی بہاو الدین، گجرات، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، لاہور اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بارش کا امکان ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ ڈیرہ غازی خان، ملتان، خانیوال اور بہاولپور میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔ صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی نے صوبے بھر کے ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ رہنے کی ہدایت کردی۔



  تازہ ترین   
آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر پولنگ کا آغاز
ایران کے خلاف فیصلہ کن اقتصادی کارروائی آج شروع کی جائے گی: امریکی وزیرِ خزانہ
محمود اچکزئی دہشت گردوں کا نام نہ لے کر غلط بیانی کر رہے ہیں: وزیر داخلہ بلوچستان
فیلڈ مارشل عاصم منیر پیر کے روز تہران کا دورہ کریں گے، ایرانی وزارت خارجہ
ہتھیاروں کی فراہمی سے برطانیہ، فرانس بھی اسرائیلی جرائم میں شریک ہو رہے ہیں: ایران
برطانوی وزیرِاعظم آج یوکرین پہنچیں گے، روس نے لندن سے سفیر واپس بلا لیا
بانی کی ہسپتال منتقلی کا حکم، اسلام آباد انتظامیہ کی نظرثانی کی جلد سماعت کی درخواست دائر
ایرانی ہیکرز کے برطانیہ پر پہلے سائبر حملے کا انکشاف، پاور پلانٹ 4 روز تک بند رہا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر