پی آئی اے نے کراچی سے بھی حج آپریشن کا آغاز کردیا

کراچی (نیشنل ٹائمز) کراچی سے قومی ائیرلائن ( پی آئی اے ) کا قبل از حج آپریشن کا آغاز ہوگیا۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق قومی ائیرلائن کی پہلی قبل از حج پرواز پی کے 743 جناح انٹرنیشنل سے مدینہ منورہ کے لیے رات ساڑھے تین بجے روانہ ہوئی جہاں پی آئی اے کے چیف آپریٹنگ آفیسر امان اللہ قریشی نے عازمین حج کو جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے رخصت کیا۔ ترجمان پی آئی اے نے بتایا کہ پرواز کی روانگی سے قبل ائیرپورٹ پر عازمین حج کو گلاب کے ہار پہنائے گئے۔ چیف آپریٹنگ آفیسر پی آئی اے نے عازمین کو حج پر روانگی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پی آئی اے کا عمرہ آپریشن کامیابی کے ساتھ مکمل ہوا ہے اور حج آپریشن بھی انشااللہ کامیابی سے مکمل ہوگا۔ پی آئی اے پاکستان سے تقریبا 34 ہزار سے زائد عازمین حج کو سعودی عرب پہنچائے گی، 19 ہزار عازمین سرکاری حج اسکیم اور 15 ہزار پرائیویٹ حج اسکیم کے تحت تقریبا 170 پی آئی اے کی پروازوں کے ذریعے سعودی عرب پہنچیں گے۔ پی آئی اے کراچی، لاہور، ملتان، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، سیالکوٹ اور سکھر سے حج پروازیں چلا رہی ہیجب کہ قبل از حج آپریشن 10 جون کو اختتام پزیر ہوگا۔



  تازہ ترین   
آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر پولنگ کا آغاز
ایران کے خلاف فیصلہ کن اقتصادی کارروائی آج شروع کی جائے گی: امریکی وزیرِ خزانہ
محمود اچکزئی دہشت گردوں کا نام نہ لے کر غلط بیانی کر رہے ہیں: وزیر داخلہ بلوچستان
فیلڈ مارشل عاصم منیر پیر کے روز تہران کا دورہ کریں گے، ایرانی وزارت خارجہ
ہتھیاروں کی فراہمی سے برطانیہ، فرانس بھی اسرائیلی جرائم میں شریک ہو رہے ہیں: ایران
برطانوی وزیرِاعظم آج یوکرین پہنچیں گے، روس نے لندن سے سفیر واپس بلا لیا
بانی کی ہسپتال منتقلی کا حکم، اسلام آباد انتظامیہ کی نظرثانی کی جلد سماعت کی درخواست دائر
ایرانی ہیکرز کے برطانیہ پر پہلے سائبر حملے کا انکشاف، پاور پلانٹ 4 روز تک بند رہا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر