پنجاب کے سب سے بڑے عہدے پر کسی جیالے کا بیٹھنا بہت اچھا لگا: بلاول بھٹو

لاہور(نیشنل ٹائمز) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ مستقبل پیپلزپارٹی کا ہے ہم جمہوریت کو مضبوط کریں گے۔گورنر پنجاب کی تقریب حلف برداری میں پی پی پی رہنماں، کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ حلف برداری کی تقریب میں پنجاب بھر کے جیالوں کو دیکھ کر خوشی ہو رہی ہے، بہت عرصے بعد پنجاب کے سب سے بڑے عہدے پر کسی جیالے کا بیٹھنا بہت اچھا لگا۔بلاول بھٹو نے کہا کہ یہ ملک کیلئے بھی بہت ضروری ہے کہ پی پی پی وہ سپیس واپس لے جو سیاسی کارکن کی سپیس ہے، دنیا میں بڑے بڑے انقلاب اور تبدیلیاں سیاسی ورکرز لے کر آئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بیوروکریسی، پولیس یا انتظامیہ کو پتہ ہوگا کہ اگر کسی جیالے سے زیادتی ہوگی تو گورنر سردار سلیم انہیں انصاف دلوائیں گے، صوبے کے عوام، وکلا یا کسان کے مسائل سننے کیلئے عوامی گورنر بیٹھا ہوگا۔بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ سیاسی کارکن کو یہ معلوم ہونا چاہیے کہ محنت سے وہ بڑا عہدہ بھی سنبھال سکتے ہیں، آپ پی پی پی کے کارکن ہیں تو عوامی گورنر بنیں گے، اس صوبے کے عوام کی نمائندگی کریں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کا پورا سفر جمہوریت کو طاقتور بنانے کے لیے رہا ہے، آج بھی ہم اسی طریقے سے سیاست کریں گے، پنجاب کو دوبارہ منظم کررہے ہیں نوجوانوں اور خواتین کو آگے لے کر آئیں گے۔



  تازہ ترین   
بھارت ایک بار پھر دہشت گردی کا سہارا لے رہا ہے، ہر پاکستانی کے خون کا بدلہ لیں گے: فیلڈ مارشل
مسئلہ کشمیر حل کیے بغیر خطے میں استحکام ممکن نہیں: صدر، وزیراعظم
بھارتی ایئر ڈیفنس سسٹم ایس فور ہنڈرڈ کی تباہی، معرکہ حق کا نمایاں واقعہ
معرکہ حق کی کامیابی کو ایک سال مکمل، ملک بھر میں جشن کا سماں، شاندار آتش بازی
معرکہ حق میں فتح، تاریخ میں پہلی بار پاکستان کے مؤقف کو دنیا بھر میں پذیرائی ملی
ایران کا جواب آج متوقع ، بات نہ بنی تو پراجیکٹ فریڈم پلس کی طرف جائیں گے: ٹرمپ
امریکہ، ایران مذاکرات آئندہ ہفتے اسلام آباد میں دوبارہ شروع ہوں گے: امریکی اخبار
حکومت نے لیوی کی شرح بڑھا کر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر