عالیہ بھٹ کے میٹ گالا 2024 میں شرکت کیلئے بھاری رقم ادا کرنے کی قیاس آرائیاں

ممبئی (نیشنل ٹائمز) عالیہ بھٹ کے میٹ گالا 2024 میں شرکت کیلئے بھاری رقم ادا کرنے کی قیاس آرائیاں ہورہی ہیں۔ میٹ گالا تک رسائی ہر کسی کے لیے ممکن نہیں ہوتی اور اس میں سلیبریٹیز کو میوزیم کے ریڈ کارپٹ پر واک کے لیے بھاری رقم ادا کرنی پڑتی ہے۔رپورٹس کے مطابق میٹ گالا کے ایک ٹکٹ کی قیمت تقریبا 75 ہزار ڈالر ہے جب کہ پوری ٹیبل کی قیمت 3 لاکھ 50 ہزار ڈالرز سے شروع ہوتی ہے۔ یہ چیریٹی ایونٹ ہوتا ہے اور یہ رقم میٹروپولیٹن میوزیم آف آرٹ کے کاسٹیوم انسٹی ٹیوٹ کو فنڈ دینے کے لیے استعمال کی جاتی ہے۔ رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ جب کمپنیاں اپنے مہمانوں کے لیے میزیں خریدتی ہیں تو انفرادی نشستوں کی ادائیگی مشہور شخصیات خود کرتی ہیں۔ٹکٹ کی قیمت میں نا صرف میٹ گالا کا دعوت نامہ شامل ہے بلکہ اعلی فنکاروں کی کچھ انتہائی خصوصی پرفارمنس دیکھنے کا موقع بھی شامل ہے۔ اس پر قیاس آرائیاں ہیں کہ کیا عالیہ بھٹ نے 75 ہزار ڈالر(تقریباً 63 لاکھ بھارتی روپے) ادا کیے تاکہ وہ میٹ گالا پر ریڈ کارپٹ پر چل سکیں تاہم یہ ابھی تک واضح نہیں ہے کہ آیا عالیہ نے اپنے ٹکٹ کے لیے فنڈز فراہم کیے ہیں یا نہیں۔واضح رہے کہ عالیہ بھٹ نے دوسری مرتبہ میٹ گالا میں شرکت کی ہے۔



  تازہ ترین   
ٹرمپ آبنائے ہرمز کے بغیر بھی جنگ ختم کرنے پر آمادہ: امریکی اخبار، عرب ممالک اخراجات دیں: وائٹ ہاؤس
ثالثی پیشکش نیک نیتی پر مبنی، فیصلے فریقین نے خود کرنے ہیں: سفیر پاکستان
اسرائیلی پارلیمنٹ میں فلسطینیوں کو سزائے موت دینے کا متنازعہ قانون منظور
ایران کے اسرائیل اور امریکی کمانڈ اینڈ کنٹرول مراکز، ویپن سپورٹ تنصیبات پر حملے
مشاورتی اجلاس: صوبوں کی سمارٹ لاک ڈاؤن کی مخالفت، کفایت شعاری اقدامات کا عزم
بھارت کی ایک اور فالس فلیگ کی سازش بے نقاب ہوگئی:ذرائع
جنگ کے خاتمے کا کوئی بھی فیصلہ ہماری شرائط پر ہوگا: ایرانی صدر کا واضح پیغام
مشکل کی اس گھڑی میں معاشی طور پر کمزور عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے: وزیراعظم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر