پیرس میں ملزم کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار شدید زخمی، جوابی کارروائی میں ملزم بھی شدید زخمی

پیرس (نیشنل ٹائمز) فرانس کے دارالحکومت پیرس میں ملزم نے فائرنگ کرکے 2 پولیس اہلکاروں کو شدید زخمی کردیا، جوابی کارروائی میں ملزم بھی شدید زخمی ہوگیا۔ ملزم نے پولیس اسٹیشن میں اہلکار کا اسلحہ چھین کر دیگر پولیس اہلکاروں پر فائرنگ شروع کردی، موقع پر موجود دیگر اہلکاروں نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے ملزم پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگیا۔ یہ واقعہ فرانس کے دارالحکومت کے 13ویں ضلع میں رات تقریبا 10:30 بجے پیش آیا، جبکہ ایک افسر کی حالت تشویشناک ہے۔ پیرس پولیس کے سربراہ لارینٹ نونیز نے صحافیوں کو بتایا کہ مشتبہ شخص کو رات 10 بجے کے قریب باکس کٹر سے ایک خاتون پر پرتشدد حملے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ افسران نے مداخلت کی اور ملزم کو پولیس اسٹیشن لے آئے، جبکہ کارروائی کے دوران اس نے ہتھیار چھین لیا اور دو افسران کو شدید زخمی کر دیا۔ مزید بتایا کہ دونوں افسران کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جبکہ جوابی فائرنگ میں زخمی ہونے والے مشتبہ شخص کو بھی منتقل کیا گیا۔ فرانسیسی پولیس نے ملزم کی شناخت تاحال ظاہر نہیں کی، رپورٹس کے مطابق پولیس نے ملزم کو خاتون پر حملہ کرنے کے شبہے میں گرفتار کیا تھا۔



  تازہ ترین   
پاکستان کی پاک افغان سرحدی علاقے میں کارروائی، دہشتگردوں کے 7 ٹھکانے تباہ کر دیے
پاکستان سمیت 14 ممالک نے اسرائیل میں تعینات امریکی سفیر کا بیان مسترد کر دیا
افغانستان میں بروقت مؤثر کارروائی معصوم جانوں کا بدلہ ہے: طارق فضل چودھری
صومالیہ کی پاکستان سے 24 جے ایف 17 طیاروں کی خریداری کیلئے اہم پیشرفت
بنوں حملے کے تانے بانے افغانستان میں موجود خارجی گل بہادر سے جا ملے
بھارت کے لڑاکا طیارے اڑتے تابوت بن گئے، ایک اور تیجس گر کر تباہ
کراچی: رہائشی عمارت میں دھماکے کے بعد آتشزدگی، ایک بچہ جاں بحق
بنوں: فتنہ الخوارج کا فورسز کے قافلے پر حملہ، لیفٹیننٹ کرنل اور سپاہی شہید، 5 دہشتگرد جہنم واصل





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر