لاہور، مبینہ پولیس مقابلے میں پولیس اہلکار شہید، اے ایس آئی زخمی

لاہور (نیشنل ٹائمز )لاہور میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ایک پولیس اہلکار شہید جبکہ اے ایس آئی زخمی ہوگیا۔ پولیس حکام کے مطابق لاہور کے علاقے نواب ٹاون تھانہ کی حدود میں پولیس اور ایلیٹ فورس کے جوان ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مارنے آئے تو ملزمان نے دیکھتے ہی فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار شہید اور اے ایس آئی زخمی ہوگیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک ملزم ہلاک اور ایک زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا جبکہ ایک فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، ہلاک ملزم کی شناخت فیصل کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق شہید ہونے والے اہلکار کی شناخت خلیل کے نام سے ہوئی جبکہ زخمی اے ایس آئی عبدالغفور کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا، دونوں پولیس اہلکاروں کا تعلق پاکپتن سے ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان ریکارڈ یافتہ اور 395 کے اشتہاری تھے، فرار ملزم کی گرفتاری کیلئے مختلف علاقوں میں چھاپے مارے جا رہے ہیں، ملزمان سے اسلحہ اور گولیاں برآمد کر لی گئی ہیں۔



  تازہ ترین   
وزیراعظم سے مراد علی شاہ کی ملاقات، سیاسی رواداری، مشاورت قائم رکھنے پر اتفاق
کیف کو روس پر حملوں کے نتائج کا سامنا جاری رہے گا: کریملن
آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر پولنگ کا آغاز
محمود اچکزئی دہشت گردوں کا نام نہ لے کر غلط بیانی کر رہے ہیں: وزیر داخلہ بلوچستان
فیلڈ مارشل عاصم منیر پیر کے روز تہران کا دورہ کریں گے، ایرانی وزارت خارجہ
ہتھیاروں کی فراہمی سے برطانیہ، فرانس بھی اسرائیلی جرائم میں شریک ہو رہے ہیں: ایران
برطانوی وزیرِاعظم آج یوکرین پہنچیں گے، روس نے لندن سے سفیر واپس بلا لیا
ایران کے خلاف فیصلہ کن اقتصادی کارروائی آج شروع کی جائے گی: امریکی وزیرِ خزانہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر