13برس سے رکا ہوا اسلام آباد میں جیل کی تعمیر کا منصوبہ 6 ماہ میں مکمل ہو گا، وفاقی وزیرداخلہ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے جیل کی تعمیر کے پہلے مرحلے کو 6 ماہ میں مکمل کرنے کا ٹاسک دیتے ہوئے کہا ہے کہ 7 برس تک منصوبے کو لٹکائے رکھنا صریحا نااہلی ہے،دن رات کام کر کے جیل کی تعمیر کا کام ٹائم لائن میں مکمل کیا جائے ، منصوبے کی تکمیل کے لیے وسائل کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔ جمعہ کو وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کے اسلام آباد کے سیکٹر ایچ میں زیر تعمیر جیل کے دورہ کے دوران زیر تعمیر جیل کا معائنہ کیا اس موقع پروفاقی سیکرٹری داخلہ خرم آغا، چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا، آئی جی پولیس اسلام آباد،کنٹریکٹرز، کنسلٹنٹ اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا نے پراجیکٹ کے بارے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اسلام اباد میں جیل کی تعمیر کا منصوبہ کا 2011 میں شروع ہوا،کئی برس کے بعد بھی اس منصوبے کو مکمل نہیں کیا جاسکا،جیل میں 2 ہزار قیدی رکھنے کی گنجائش ہو گی ،2 ہزار مزید قیدی رکھنے کی گنجائش بڑھائی جا سکے گی ۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے جیل کی تعمیر کے پہلے مرحلے کو 6 ماہ میں مکمل کرنے کا ٹاسک دیتے ہوئے کہا کہ 7 برس تک منصوبے کو لٹکائے رکھنا صریحا نااہلی ہے،دن رات کام کر کے جیل کی تعمیر کا کام ٹائم لائن میں مکمل کیا جائے۔ محسن نقوی نے کہا ضروری عملے کی تعیناتی کے عمل بھی فوری شروع کیا جائے ، منصوبے کی تکمیل کے لیے وسائل کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے چیف کمشنر اسلام آباد اور آئی جی اسلام آباد پولیس کو تعمیراتی سرگرمیوں پر باقاعدگی سے پیش رفت کا جائزہ لینے کی ہدایت کرتے ہوئے زیر تعمیر منصوبے کی تکمیل کے حوالے سے متعلقہ حکام کو ہدایات دیں۔



  تازہ ترین   
وزیراعظم سے مراد علی شاہ کی ملاقات، سیاسی رواداری، مشاورت قائم رکھنے پر اتفاق
کیف کو روس پر حملوں کے نتائج کا سامنا جاری رہے گا: کریملن
آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر پولنگ کا آغاز
محمود اچکزئی دہشت گردوں کا نام نہ لے کر غلط بیانی کر رہے ہیں: وزیر داخلہ بلوچستان
فیلڈ مارشل عاصم منیر پیر کے روز تہران کا دورہ کریں گے، ایرانی وزارت خارجہ
ہتھیاروں کی فراہمی سے برطانیہ، فرانس بھی اسرائیلی جرائم میں شریک ہو رہے ہیں: ایران
برطانوی وزیرِاعظم آج یوکرین پہنچیں گے، روس نے لندن سے سفیر واپس بلا لیا
ایران کے خلاف فیصلہ کن اقتصادی کارروائی آج شروع کی جائے گی: امریکی وزیرِ خزانہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر