غزہ، الشفا ہسپتال میں تیسری اجتماعی قبر سے 49 لاشیں برآمد

غزہ (نیشنل ٹائمز) غزہ کے سب سے بڑے الشفا ہسپتال کے اندر تیسری اجتماعی قبر سے 49 افراد کی لاشیں برآمد ہوئیں۔ غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق برآمد ہونے والی یہ اجتماعی قبر الشفا ہسپتال کے اندر سے تیسری اور غزہ کے ہسپتالوں سے ملنے والی ساتویں اجتماعی قبر ہے۔یہ لاشیں اس وقت برآمد ہوئیں جب اسرائیل نے بدھ کے روز قاہرہ اور دوحہ میں جنگ بندی کے لیے جاری مذاکرات کے درمیان رفح پر شدید بمباری کی۔اسرائیل نے بین الاقوامی خدشات کو نظرانداز کرتے ہوئے رفح میں ٹینک بھیجے اور منگل کے روز رفع کراسنگ پر قبضہ کر لیا جو محصور علاقے میں امداد منتقل کرنے کے لیے اہم راستہ ہے۔اسرائیلی فوج نے الشفا ہسپتال سے برآمد تیسری اجتماعی قبر کے بارے میں فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔سوشل میڈیا فوٹیج کے مطابق الشفا ہسپتال میں کم از کم ایک درجن لاشیں سیاہ پلاسٹک کے تھیلوں میں لپٹی ہوئی دکھائی دے رہی ہیں۔ہسپتال کے کھنڈرات کے سامنے کھڑے الشفا میں ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ معتصم صلاح نے کہا کہ کئی لاشیں بہت پرانی ہیں۔زشتہ ماہ ہسپتال سے دو اجتماعی قبریں آمد ہوئی تھیں جس میں 30 کے قریب لاشوں کو دفن کیا گیا تھا۔غزہ میڈیا آفس کے مطابق حالیہ ہفتوں میں غزہ کے 3 مختلف ہسپتالوں سے ملنے والی 7 اجتماعی قبروں سے اب تک 520 لاشیں برآمد کی گئی ہیں۔



  تازہ ترین   
پاکستان کی پاک افغان سرحدی علاقے میں کارروائی، دہشتگردوں کے 7 ٹھکانے تباہ کر دیے
پاکستان سمیت 14 ممالک نے اسرائیل میں تعینات امریکی سفیر کا بیان مسترد کر دیا
افغانستان میں بروقت مؤثر کارروائی معصوم جانوں کا بدلہ ہے: طارق فضل چودھری
صومالیہ کی پاکستان سے 24 جے ایف 17 طیاروں کی خریداری کیلئے اہم پیشرفت
بنوں حملے کے تانے بانے افغانستان میں موجود خارجی گل بہادر سے جا ملے
بھارت کے لڑاکا طیارے اڑتے تابوت بن گئے، ایک اور تیجس گر کر تباہ
کراچی: رہائشی عمارت میں دھماکے کے بعد آتشزدگی، ایک بچہ جاں بحق
بنوں: فتنہ الخوارج کا فورسز کے قافلے پر حملہ، لیفٹیننٹ کرنل اور سپاہی شہید، 5 دہشتگرد جہنم واصل





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر