قمری تحقیقی پروگرامز پر مزید پاک -چین تعاون کی توقع ہے، پاکستانی ماہر

ہائیکو (شِنہوا) چین نے چاند کے پراسرار دور دراز حصے سے نمونے جمع کرکے انہیں زمین پر لانے کے لئے چھانگ ای 6 خلائی جہاز لانچ کردیا ہے جو چاند کی کھوج کی انسانی تاریخ میں اپنی نوعیت کی پہلی کوشش ہے۔


اس مشن میں عالمی تعاون سے تیار کردہ 4 پے لوڈ ز بھی موجود ہیں جن میں پاکستانی سیٹلائٹ آئی کیوب ۔ قمربھی شامل ہے جو چھانگ ای 6 کے ذریعے مدار کی جانب روانہ ہواہے۔
شِنہوا کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے انسٹی ٹیوٹ آف اسپیس ٹیکنالوجی اسلام آباد کے پروفیسر قمر الاسلام نے چین کے ساتھ تعاون کے تجربے کو سراہا ہے۔
قمرالاسلام نے کہا کہ چاند سیٹلائٹ ‘آئی کیوب قمر’ ہمیں چاند پر تابکاری کی سطح اور کشش ثقل ماڈل کو سمجھنے میں معاونت کرے گا۔


انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے خلائی ادارے سپارکو اور چائنہ قومی خلائی انتظامیہ نے مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کئے ہیں جس کے پاکستان کے لئے مختلف تحقیقی شعبوں میں تعاون کے وسیع مواقع ملیں گے۔
ہائی نان یونیورسٹی کے اسکول آف فارمیسی کی سینئر طالبہ شائی شی چھی نے کہا کہ ایک نوجوان نسل کی نمائندہ کی حیثیت سے انہیں یہ دیکھ کر فخرمحسوس ہوتا ہے کہ ان کا ملک دیگر ممالک کو تحقیق میں ایک قابل قدر موقع فراہم کرہا ہے۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ دونوں ممالک کے نوجوان مستقبل میں خلائی تعاون کو مزید آگے بڑھا کر کائنات کے مزید رازوں کی تلاش میں ایک دوسرے کی معاونت کریں گے۔



  تازہ ترین   
پاکستان کی پاک افغان سرحدی علاقے میں کارروائی، دہشتگردوں کے 7 ٹھکانے تباہ کر دیے
پاکستان سمیت 14 ممالک نے اسرائیل میں تعینات امریکی سفیر کا بیان مسترد کر دیا
افغانستان میں بروقت مؤثر کارروائی معصوم جانوں کا بدلہ ہے: طارق فضل چودھری
صومالیہ کی پاکستان سے 24 جے ایف 17 طیاروں کی خریداری کیلئے اہم پیشرفت
بنوں حملے کے تانے بانے افغانستان میں موجود خارجی گل بہادر سے جا ملے
بھارت کے لڑاکا طیارے اڑتے تابوت بن گئے، ایک اور تیجس گر کر تباہ
کراچی: رہائشی عمارت میں دھماکے کے بعد آتشزدگی، ایک بچہ جاں بحق
بنوں: فتنہ الخوارج کا فورسز کے قافلے پر حملہ، لیفٹیننٹ کرنل اور سپاہی شہید، 5 دہشتگرد جہنم واصل





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر