اسرائیل کے درجنوں چھاتہ بردار فوجیوں کا رفح پر حملے میں شرکت سے انکار

تل ابیب (نیشنل ٹائمز) اسرائیل کے درجنوں چھاتہ بردار فوجیوں نے رفح پر حملے میں شرکت سے انکار کر تے ہوئے کہا ہے کہ ہم جنگ سے تھک چکے، اپنے کمانڈروں کو مطلع کر دیا جنگ میں حصہ نہیں لیں گے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق تمام داخلی اور خارجی انتباہات کے باوجود رفح پر زمینی حملے پر اسرائیل کی کابینہ کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے چھاتہ بردار بریگیڈ میں شامل درجنوں اسرائیلی فوجیوں کا کہنا ہے کہ وہ جنگ سے تھک چکے ہیں اور انہوں نے اپنے کمانڈروں کو مطلع کر دیا ہے کہ وہ جنگ میں حصہ نہیں لیں گے۔ صیہونی حکومت کے چھاتہ بردار بریگیڈ سے وابستہ چھاتہ بردار کمپنی کے 30 اسرائیلی ریزروسٹوں نے جنوبی غزہ پٹی میں رفح پر حملے میں شرکت کی تیاری کے حکم سے انکار کر دیا۔ انہوں نے اپنے کمانڈروں کو مطلع کیا کہ وہ اس مشن پر نہیں جائیں گے کیونکہ وہ ” مزید جنگ کے کے قابل نہیں” ہیں۔ فوجیوں کا کہنا تھا کہ اب ان میں جنگ کی توانائی نہیں ہے۔ اس بات کی جانب اسرائیلی ٹی وی چینل کی رپورٹ میں اشارہ کیا گیا ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق ان فورسز کے کمانڈروں نے وضاحت کی کہ وہ ریزرو اہلکاروں کو رفح حملے میں حصہ لینے کے لیے مجبور نہیں کریں گے اور اس سے آپریشنل پہلو متاثر نہیں ہوگا۔ صیہونی فوج کے کمانڈروں کا کہنا تھا کہ یہ صورتحال غزہ پٹی میں جاری کئی مہینوں کے تنازع میں ریزرو فورس میں زیادہ کمی کی نشاندہی کرتا ہے۔ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب چھاتہ بردار یونٹ غزہ میں جنگ کی سرخیوں میں رہا ہو، اس سے قبل فوج کی کمان نے غزہ پٹی سے اپنی چھاتہ بردار بریگیڈ کو واپس بلا لیا تھا۔



  تازہ ترین   
پاکستان کی پاک افغان سرحدی علاقے میں کارروائی، دہشتگردوں کے 7 ٹھکانے تباہ کر دیے
پاکستان سمیت 14 ممالک نے اسرائیل میں تعینات امریکی سفیر کا بیان مسترد کر دیا
افغانستان میں بروقت مؤثر کارروائی معصوم جانوں کا بدلہ ہے: طارق فضل چودھری
صومالیہ کی پاکستان سے 24 جے ایف 17 طیاروں کی خریداری کیلئے اہم پیشرفت
بنوں حملے کے تانے بانے افغانستان میں موجود خارجی گل بہادر سے جا ملے
بھارت کے لڑاکا طیارے اڑتے تابوت بن گئے، ایک اور تیجس گر کر تباہ
کراچی: رہائشی عمارت میں دھماکے کے بعد آتشزدگی، ایک بچہ جاں بحق
بنوں: فتنہ الخوارج کا فورسز کے قافلے پر حملہ، لیفٹیننٹ کرنل اور سپاہی شہید، 5 دہشتگرد جہنم واصل





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر