اسلام آ باد (نیشنل ٹائمز) عازمین حج کی روانگی کیلئے فلائٹ آپریشن نومئی سے نو جون تک جاری رہیگا۔پہلے روزگیارہ پروازوں کے ذریعے دو ہزار سے زائد عازمین سعودی عرب روانہ ہوں گے۔ ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق پہلے پندرہ روز تک تمام پروازیں براہ راست مدینہ منورہ ایئرپورٹ پرجائیں گی،چوبیس مئی سے نو جون تک بیشتر پروازیں جدہ ایئرپورٹ پراتریں گی۔ پہلے روزگیارہ پروازوں کے ذریعے دو ہزارایک سو ساٹھ عازمین سعودی عرب روانہ ہوں گے،اسلام آباد سے تین پروازوں کے ذریعے چھ سو اسی عازمین کی روانگی ہوگی ۔ ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق کراچی سے پہلے روز دو پروازوں کے ذریعے تین سو تیس جبکہ لاہور سے تین پروازوں کے ذریعے چھ سو ستر عازمین حجاز مقدس جائیں گے۔
عازمین حج کی روانگی کے لیے فلائٹ آپریشن 9مئی سے 9 جون تک جاری رہے گا



