برازیل، بارشوں، سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے سے 29 افراد ہلاک، 60 لاپتہ

ساپالو (نیشنل ٹائمز) برازیل کی جنوبی ریاست ریو گرانڈے ڈو سول میں مسلسل چار دنوں سے جاری شدید بارشوں، سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے کے بعدطوفان کے باعث 29 افراد ہلاک اور 60 لاپتہ ہوگئے۔

ریو گرانڈے ڈو سول کے گورنر ایڈورڈو لیٹے نے طوفان کے باعث اموات میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یوروگوئے اور ارجنٹائن کی سرحد سے متصل ریاست ریو گرانڈے ڈو سول زرعی اور مویشیوں کی پیداوار کے لحاظ سے ملک بھر میں سب سے آگے ہے اور حالیہ طوفان ریاست کی تاریخ کی بدترین قدرتی آفت ہے۔ گورنر نے کہا کہ ریاست میں مزید بارشوں کی پیش گوئی کے پیش نظر رہائشیوں سے کہا گیا ہے کہ وہ اونچے مقامات پرچلے جائیں اور شہری دفاع کی ایجنسی کے ذریعہ نشاندہی کردہ سیلاب زدہ علاقوں سے دور رہیں۔ انہوں نے کہا کہ تقریبا 4,400 مکینوں کو نکال لیا گیا ہے لیکن ہزاروں مزید افراد گھروں میں پھنسے ہوئے ہیں اور محفوظ مقامات پر منتقلی کے منتظر ہیں۔

ریاست کے محکمہ شہری دفاع کے مطابق طوفان سے 154 شہر متاثر ہوئے ہیں، برازیل کے صدر لوئیز اناسیو لولا ڈا سلوا نے ریاست کے سب سے زیادہ متاثرہ شہروں میں سے ایک سانتا ماریا کا دورہ کیا اور گورنر سے ملاقات کی، صدر نے ریاست میں ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے وفاقی فنڈنگ اور امداد کی پیشکش کی۔



  تازہ ترین   
پاکستان کی پاک افغان سرحدی علاقے میں کارروائی، دہشتگردوں کے 7 ٹھکانے تباہ کر دیے
پاکستان سمیت 14 ممالک نے اسرائیل میں تعینات امریکی سفیر کا بیان مسترد کر دیا
افغانستان میں بروقت مؤثر کارروائی معصوم جانوں کا بدلہ ہے: طارق فضل چودھری
صومالیہ کی پاکستان سے 24 جے ایف 17 طیاروں کی خریداری کیلئے اہم پیشرفت
بنوں حملے کے تانے بانے افغانستان میں موجود خارجی گل بہادر سے جا ملے
بھارت کے لڑاکا طیارے اڑتے تابوت بن گئے، ایک اور تیجس گر کر تباہ
کراچی: رہائشی عمارت میں دھماکے کے بعد آتشزدگی، ایک بچہ جاں بحق
بنوں: فتنہ الخوارج کا فورسز کے قافلے پر حملہ، لیفٹیننٹ کرنل اور سپاہی شہید، 5 دہشتگرد جہنم واصل





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر