بھارت، شیوسینا کی رہنما کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ

ممبئی (نیشنل ٹائمز) بھارتی ریاست مہاراشٹر میں انتہا پسند ہندو جماعت شیوسینا کی خاتون رہنما سشما آندھرے کو انتخابی مہم کے سلسے میں لینے کے لیے جانے والا ہیلی کاپٹر لینڈنگ کے دوران زمین بوس ہوگیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والا ہیلی کاپٹر رائے گڑھ میں شیوسینا لیڈر سشما آندھرے کو لینے آیا تھا۔ جنھیں مختلف علاقوں میں انتخابی جلسوں سے خطاب کرنا تھا۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر کو فضا میں ہچکولے کھاتے ہوئے دیکھا۔ پائلٹ نے ہنگامی لینڈنگ کی کوشش کی لیکن کامیاب نہ ہوسکا اور ہیلی کاپٹر زمین پر گرگیا۔ ہیلی کاپٹر حادثے کے بعد سشما آندھرے اپنی کار میں روانہ ہوگئیں۔ پائلٹ کو معمولی چوٹیں آئی ہیں جب کہ ہیلی کاپٹر کے پر اور ونڈ اسکرین ٹوٹ گیا۔ یہ ہیلی کاپٹر نجی ادارے سے کرایے پر حاصل کیا گیا تھا۔ ایوی ایشن کے مطابق حادثے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی۔ یاد رہے کہ 29 اپریل کو حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے سابق صدر اور موجودہ وزیر داخلہ امیت شاہ کا ہیلی کاپٹر بھی اڑان بھرنے کے دوران زمین سے ٹکرا گیا تھا۔ اس حادثے میں امیت شاہ محفوظ رہے تھے۔ وہ بھی انتخابی مہم کے سلسلے میں ایک جلسے میں شرکت کے لیے روانہ ہو رہے تھے۔



  تازہ ترین   
پاکستان کی پاک افغان سرحدی علاقے میں کارروائی، دہشتگردوں کے 7 ٹھکانے تباہ کر دیے
پاکستان سمیت 14 ممالک نے اسرائیل میں تعینات امریکی سفیر کا بیان مسترد کر دیا
افغانستان میں بروقت مؤثر کارروائی معصوم جانوں کا بدلہ ہے: طارق فضل چودھری
صومالیہ کی پاکستان سے 24 جے ایف 17 طیاروں کی خریداری کیلئے اہم پیشرفت
بنوں حملے کے تانے بانے افغانستان میں موجود خارجی گل بہادر سے جا ملے
بھارت کے لڑاکا طیارے اڑتے تابوت بن گئے، ایک اور تیجس گر کر تباہ
کراچی: رہائشی عمارت میں دھماکے کے بعد آتشزدگی، ایک بچہ جاں بحق
بنوں: فتنہ الخوارج کا فورسز کے قافلے پر حملہ، لیفٹیننٹ کرنل اور سپاہی شہید، 5 دہشتگرد جہنم واصل





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر