انتخابی فائدے کیلئے مودی کی مسلم دشمنی میں زہرآلود تقاریر

نئی دہلی (نیشنل ٹائمز) بھارت میں حالیہ انتخابات کے پیش نظر ہندو انتہا پسند سیاسی جماعت بی جے پی کے کٹھ پتلی وزیراعظم نریندر مودی ہمیشہ کی طرح مسلم دشمنی میں زہر آلود تقاریر کررہے ہیں۔

مسلمانوں سے نفرت بی جے پی کے منشور کا لازمی جزو ہے، جسے الیکشن مہم میں مودی کی جانب سے بڑھ چڑھ کر استعمال کیا جاتا ہے۔ بھارت میں حالیہ انتخابات کے پیش نظر مودی سرکار مسلمانوں کے خلاف زہر آلود تقریر کر کے اپنا ووٹ بینک بڑھانے میں مصروف ہیں۔ انتہا پسند مودی کے ایجنڈے پر کام کرنے والے بھارتی میڈیاکی جانب سے مودی کی نفرت انگیز تقاریر پر مجرمانہ خاموشی مگر عالمی میڈیا نے اسے آڑے ہاتھوں لیا ہے۔

مودی نے انتخابی مہم میں براہ راست مسلم مخالف بیانات دے کر ہندوتوا ایجنڈے کو فروغ دیا جو کہ بھارتی انتخابی ضابطوں کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ مودی سرکار کی جانب سے انتخابی ضابطوں کی مسلسل اور کھلی خلاف ورزیوں کے باوجود بھارتی الیکشن کمیشن کی خاموشی لمحہ فکر ہے۔ انتخابی مہم کے نام پر کی جانے والی تقریر میں مودی نے مسلمانوں کو براہ راست نشانے پر رکھتے ہوئے انہیں در انداز کہا ہے، جن میں بنگلا دیش اور میانمر کے پناہ گزین مسلمانوں کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔ مودی کی جانب سے پروپیگنڈا کرتے ہوئے ہندو انتہا پسندوں کو بھڑکایا گیا ہے کہ مسلمانوں کی تعداد بھارت میں مسلسل بڑھ رہی ہے جو ہندوں کی آبادی کے لیے سنگین خطرہ ہے

۔ واشنگٹن پوسٹ کے مطابق سرکاری اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ حقیقت میں بھارت میں مسلمانوں کی شرح پیدائش دیگر اقلیتوں میں سب سے زیادہ تیزی سے گر رہی ہے جو کہ گزشتہ 3 دہائیوں میں تقریبا نصف رہ گئی ہے جب کہ مودی سرکار مسلمانوں کی آبادی کے حوالے سے غلط اعداد و شمار پیش کرکے بھارت کو درپیش اصل مسائل کی جانب سے توجہ ہٹانا چاہتی ہے۔ واشنگٹن پوسٹ کے مطابق مودی کے برسر اقتدار آنے کے بعد بی جے پی اپنی ہندو قوم پرست پالیسیوں سے مذہبی منافرت کو بڑھا رہی ہے۔ جس سے عالمی سطح پر بھارت کے نام نہاد سیکولر ہونے کا دعوی جھوٹا ثابت ہوتا ہے۔ مودی کی انتخابی مہم میں مسلمانوں کی عبادت گاہوں کو آگ لگانا، ان کے گھروں کو مسمار کرنا اور ان کی نسل کشی کے لیے کھلے عام مطالبات سرفہرست ہیں۔ دی وائر کے مطابق بی جے پی کے 10 سالہ دور حکومت کے دوران بھارت میں اسلامو فوبیا اور مہلک فرقہ وارانہ تصادم کو ہوا ملی ہے۔ ادھر امریکا میں مسلم شہری حقوق کی تنظیم کونسل آن امریکن اسلامک ریلیشنز نے بھی مودی کی مسلم مخالف تقریر کی بھرپور مذمت کی ہے۔ تنظیم کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر نے کہا ہے کہ مودی کے بیانات انتہائی غیر ذمے دارانہ ہیں لیکن انتہا پسند تنظیم کے سربراہ ہونے کی حیثیت سے بالکل بھی حیران کن نہیں۔ مودی کی انتہا پسندی نہ صرف مسلمانوں بلکہ خطے کے لیے بڑا خطرہ ہے جس پر بین الاقوامی سطح پر فیصلہ کن کارروائی کی ضرورت ہے۔



  تازہ ترین   
پاکستان کی پاک افغان سرحدی علاقے میں کارروائی، دہشتگردوں کے 7 ٹھکانے تباہ کر دیے
پاکستان سمیت 14 ممالک نے اسرائیل میں تعینات امریکی سفیر کا بیان مسترد کر دیا
افغانستان میں بروقت مؤثر کارروائی معصوم جانوں کا بدلہ ہے: طارق فضل چودھری
صومالیہ کی پاکستان سے 24 جے ایف 17 طیاروں کی خریداری کیلئے اہم پیشرفت
بنوں حملے کے تانے بانے افغانستان میں موجود خارجی گل بہادر سے جا ملے
بھارت کے لڑاکا طیارے اڑتے تابوت بن گئے، ایک اور تیجس گر کر تباہ
کراچی: رہائشی عمارت میں دھماکے کے بعد آتشزدگی، ایک بچہ جاں بحق
بنوں: فتنہ الخوارج کا فورسز کے قافلے پر حملہ، لیفٹیننٹ کرنل اور سپاہی شہید، 5 دہشتگرد جہنم واصل





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر