اسرائیلی حملوں سے تباہ غزہ کی بحالی کیلئے 40 ارب ڈالر درکار ہونگے

جنیوا(نیشنل ٹائمز) اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ اسرائیلی حملوں سے تباہ ہونے والے غزہ کی بحالی کیلئے 40 ارب ڈالر درکار ہونگے۔

اقوام متحدہ کے مطابق غزہ میں اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں جو تباہی ہوئی وہ جنگ عظیم دوئم کے بعد سے اب تک کی سب سے بڑی تباہی ہے جس میں ہونے والا جانی نقصان انتہائی غیر معمولی ہے جس کی جنگ عظیم دوئم کے بعد سے کوئی مثال موجود نہیں۔ دوسری جانب عرب میڈیا کا بتانا ہے کہ اسرائیلی فوج نے رفح میں ایک گھر پر بمباری کی جس کے نتیجے میں 6 افراد شہید ہوئے جن میں 4 بچے بھی شامل ہیں۔

مقامی میڈیا کے مطابق مقبوضہ بیت المقدس میں قابض درجنوں اسرائیلوں نے نواحی علاقے جبال العرما پر دھاوا بول دیا جس کے باعث علاقے میں وارننگ سائرن بھی بجائے گئے۔ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق دفتر کے مطابق مقبوضہ بیت المقدس میں قابض اسرائیلی بعض اوقات صہیونی فوج کا بھی سہارا لیتے ہیں اور فلسطینی شہریوں پر حملے کرتے ہیں، غزہ جنگ کے دوران اب تک ایسے 800 حملے کیے گئے ہیں جن میں نہ صرف انسانی جانیں ضائع ہوئیں بلکہ املاک کو بھی نقصان پہنچایا گیا۔



  تازہ ترین   
پاکستان کی پاک افغان سرحدی علاقے میں کارروائی، دہشتگردوں کے 7 ٹھکانے تباہ کر دیے
پاکستان سمیت 14 ممالک نے اسرائیل میں تعینات امریکی سفیر کا بیان مسترد کر دیا
افغانستان میں بروقت مؤثر کارروائی معصوم جانوں کا بدلہ ہے: طارق فضل چودھری
صومالیہ کی پاکستان سے 24 جے ایف 17 طیاروں کی خریداری کیلئے اہم پیشرفت
بنوں حملے کے تانے بانے افغانستان میں موجود خارجی گل بہادر سے جا ملے
بھارت کے لڑاکا طیارے اڑتے تابوت بن گئے، ایک اور تیجس گر کر تباہ
کراچی: رہائشی عمارت میں دھماکے کے بعد آتشزدگی، ایک بچہ جاں بحق
بنوں: فتنہ الخوارج کا فورسز کے قافلے پر حملہ، لیفٹیننٹ کرنل اور سپاہی شہید، 5 دہشتگرد جہنم واصل





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر