پاکستان میں آٹا 800 روپے کلو ہوگیا، بھارتی میڈیا نیجھوٹی خبریں پھیلانا شروع کردیں

نئی دہلی (نیشنل ٹائمز)بھارتی میڈیا نے پاکستان میں گندم کی قیمتوں سے متعلق خبر کو غلط رنگ دیتے ہوئے جھوٹ پرمبنی خبریں پھیلانا شروع کردیں کہ آٹے کی قیمت فی کلو 800 روپے تک جا پہنچی ہے۔ بھارت کے متعدد اخبارات ، ویب سائٹس اور نیوز چینلز نے حقائق کے منافی جھوٹی خبریں پھیلانا شروع کیں کہ پاکستان میں حالات سنگین ہوچکے ہیں اور وہاں گندم کا آٹا 800 روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے۔ ہندوستان ٹائمز نے بھی اپنی خبر میں نشریاتی ادارے این این آئی کی خبر کا حوالہ دیتے ہوئے دعوی کیا کہ پاکستان کے صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں گندم کا آٹا 800 روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے۔ رپورٹ میں مزید دعوے کیے گئے کہ پاکستان کے معاشی حالات خراب ہوچکے ہیں، وہاں مہنگائی بڑھنے سے غربت زیادہ ہوگئی۔اسی طرح اے بی پی نیوز نے بھی اپنی ہندی ویب سائٹ پر گندم کے آٹے کی قیمت 800 روپے فی کلو ہوجانے کی خبر لگائی اور دعوی کیا کہ پاکستانی عوام روٹی خریدنے اور کھانے کے لیے پریشان ہے۔ انڈیا ٹوڈے گروپ کی ہندی ویب سائٹ آج کل نے بھی اپنی رپورٹ میں دعوی کیا کہ پاکستان میں گندم کے آٹے کی قیمت 800 روپے کلو تک جا پہنچی ہے۔رپورٹس میں بتایا گیا کہ کچھ عرصہ قبل پاکستان میں گندم کا آٹا 230 سے 250 روپے فی کلو فروخت ہو رہا تھا، اب وہاں اس کی قیمت 800 روپے فی کلو تک جا پہنچی ہے۔دوسری جانب بھارتی میڈیا کے پروپیگنڈے اور جعلی خبروں کے برعکس حالیہ دنوں میں پاکستان بھر میں آٹے کی قیمت میں نمایاں کمی ہوئی ہے۔



  تازہ ترین   
پاکستان کی پاک افغان سرحدی علاقے میں کارروائی، دہشتگردوں کے 7 ٹھکانے تباہ کر دیے
پاکستان سمیت 14 ممالک نے اسرائیل میں تعینات امریکی سفیر کا بیان مسترد کر دیا
افغانستان میں بروقت مؤثر کارروائی معصوم جانوں کا بدلہ ہے: طارق فضل چودھری
صومالیہ کی پاکستان سے 24 جے ایف 17 طیاروں کی خریداری کیلئے اہم پیشرفت
بنوں حملے کے تانے بانے افغانستان میں موجود خارجی گل بہادر سے جا ملے
بھارت کے لڑاکا طیارے اڑتے تابوت بن گئے، ایک اور تیجس گر کر تباہ
کراچی: رہائشی عمارت میں دھماکے کے بعد آتشزدگی، ایک بچہ جاں بحق
بنوں: فتنہ الخوارج کا فورسز کے قافلے پر حملہ، لیفٹیننٹ کرنل اور سپاہی شہید، 5 دہشتگرد جہنم واصل





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر