مدینہ منورہ (نیشنل ٹائمز)سعودیہ میں بارشیں اور سیلابی صورتحال، مسجد نبوی ﷺ میں نمازیوں نے بارش کے دوران دعائیں کیں ۔سعودی عرب کے شمالی علاقوں میں موسلادھار بارش اور سیلاب کی وجہ سے سڑکیں ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگیں۔عرب میڈیا کے مطابق شدید بارش کے بعد وادیوں میں سیلابی صورتحال ہے اور کئی گاڑیاں بہہ گئیں جبکہ شہری گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے ۔مدینہ منورہ میں بھی گرج چمک اور تیز ہوائوں کے ساتھ موسلادھار بارش ہوئی،مسجد نبوی ﷺمیں نمازیوں نے بارش کے دوران دعائیں کیں۔دوسری جانب متحدہ عرب امارات میں (آج) جمعرات شام تک شدید بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔یاد رہے کہ متحدہ عرب امارات دو ہفتے پہلے شدید بارش سے متاثر ہوچکا ہے۔
سعودیہ عرب ، بارشیں اور سیلابی صورتحال، مسجد نبوی ؐ میں نمازیوں کی بارش کے دوران دعائیں



