بھارت، نامعلوم شرپسندوں نے مسجد میں گھس کر امام کو تشدد کرکے شہید کردیا

اجمیر(نیشنل ٹائمز)بھارت میں نامعلوم شرپسندوں نے مسجد میں گھس کر امام کو تشدد کرکے شہید کردیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست راجستھان کے شہر اجمیر کے علاقے کنچن نگر میں ہفتہ کی صبح امام مسجد کو مبینہ طور پر تین نقاب پوش شرپسندوں نے تشدد کر کے قتل کیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے وقت 30سالہ امام مسجد مولانا محمد ماہر اپنے شاگردوں کے ہمراہ محمدی مسجد میں موجود تھے کہ تین نقاب پوش شرپسندوں نے انہیں مبینہ طور پر ڈنڈوں سے تشدد کرکے شہید کردیا۔رام گنج پولیس کے مطابق واقعے کی اطلاع ملنے پر جب پولیس مسجد پہنچی تو مولانا محمد ماہر کو خون میں لت پت پایا، لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اجمیر کے جواہر لال نہرو اسپتال منتقل کیا گیا۔شاگردوں نے پولیس کو بتایا کہ ملزمان نے شور مچانے پر انہیں بھی قتل کی دھمکی دی تھی، حملہ آور امام کا موبائل فون بھی اپنے ساتھ لے گئے۔



  تازہ ترین   
پاکستان کی پاک افغان سرحدی علاقے میں کارروائی، دہشتگردوں کے 7 ٹھکانے تباہ کر دیے
پاکستان سمیت 14 ممالک نے اسرائیل میں تعینات امریکی سفیر کا بیان مسترد کر دیا
افغانستان میں بروقت مؤثر کارروائی معصوم جانوں کا بدلہ ہے: طارق فضل چودھری
صومالیہ کی پاکستان سے 24 جے ایف 17 طیاروں کی خریداری کیلئے اہم پیشرفت
بنوں حملے کے تانے بانے افغانستان میں موجود خارجی گل بہادر سے جا ملے
بھارت کے لڑاکا طیارے اڑتے تابوت بن گئے، ایک اور تیجس گر کر تباہ
کراچی: رہائشی عمارت میں دھماکے کے بعد آتشزدگی، ایک بچہ جاں بحق
بنوں: فتنہ الخوارج کا فورسز کے قافلے پر حملہ، لیفٹیننٹ کرنل اور سپاہی شہید، 5 دہشتگرد جہنم واصل





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر