غزہ کی پٹی میں حماس کےجنگجوئوں کے ساتھ جھڑپ ،2اسرائیلی فوجی مارے گئے

غزہ(نیشنل ٹائمز)فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں حماس کےجنگجوئوںکے ساتھ جھڑپ میں دو اسرائیلی ریزرو فوجی مارے گئے۔اسرائیلی ڈیفنس فورسز(آئی ڈی ایف)نے اپنے فوجیوں کی ہلاکتوں کی تصدیق کردی۔ اسرائیلی فوج نے بتایا کہ وسطی غزہ کی پٹی میں ہونے والی جھڑپ میں 37سالہ کلکدان مہر اور 28سالہ ادو ابیب مارے گئے۔حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ نے ٹیلی گرام پر جاری بیان میں کہا کہ دونوں فوجیوں کو دو الگ الگ حملوں میں گھات لگا کر نشانہ بنایا گیا، ایک حملہ وسطی غزہ کی پٹی کے علاقے المغرقا میں اور دوسرا نطارم محور میں کیا گیا، یہ علاقہ شمالی اور جنوبی غزہ کے درمیان واقع ہے۔القسام بریگیڈز نے کہا کہ اس حملے میں متعدد قابض فوجی زخمی بھی ہوئے جبکہ اسرائیل کا کہنا ہے کہ ایک فوجی شدید زخمی ہوا ہے جس کی حالت تشویش ناک ہے۔



  تازہ ترین   
پاکستان کی پاک افغان سرحدی علاقے میں کارروائی، دہشتگردوں کے 7 ٹھکانے تباہ کر دیے
پاکستان سمیت 14 ممالک نے اسرائیل میں تعینات امریکی سفیر کا بیان مسترد کر دیا
افغانستان میں بروقت مؤثر کارروائی معصوم جانوں کا بدلہ ہے: طارق فضل چودھری
صومالیہ کی پاکستان سے 24 جے ایف 17 طیاروں کی خریداری کیلئے اہم پیشرفت
بنوں حملے کے تانے بانے افغانستان میں موجود خارجی گل بہادر سے جا ملے
بھارت کے لڑاکا طیارے اڑتے تابوت بن گئے، ایک اور تیجس گر کر تباہ
کراچی: رہائشی عمارت میں دھماکے کے بعد آتشزدگی، ایک بچہ جاں بحق
بنوں: فتنہ الخوارج کا فورسز کے قافلے پر حملہ، لیفٹیننٹ کرنل اور سپاہی شہید، 5 دہشتگرد جہنم واصل





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر