لنکن پریمئیر لیگ، نسیم شاہ سمیت 500سے زائد کھلاڑیوں نے رجسٹریشن کروالی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)لنکن پریمئیر لیگ 2024کے 5ویں ایڈیشن کیلئے نسیم شاہ سمیت 500سے زائد کھلاڑیوں نے رجسٹریشن کروانے میں دلچسپی ظاہر کردی۔ 24ممالک سے تعلق رکھنے والے کھلاڑیوں نے پانچ فرنچائزز کے اسکواڈ میں انتخاب کیلئے نیلامی کا اندراج کروایا ہے، نامور کھلاڑیوں میں تمیم اقبال، ٹم ساتھی، رسی وان ڈیر ڈوسن، جمی نیشام، مشفق الرحیم، ریزا ہینڈرکس، ریلی روسو، شائی ہوپ، تسکین احمد، لونگی نگیڈی، نسیم شاہ، رحمن اللہ گرباز، نجم الحسین منرو، کولن شنتو، لنگی نگیڈی، ایش سودھی، مارک چیپ مین، جیسن بہرنڈورف، آندرے فلیچر، اوشین تھامس، کیمو پال، اور فیبین ایلن شامل ہیں۔دیگر کھلاڑیوں میں عثمان خواجہ، تبریز شمسی، ایون لیوس، مجیب الرحمان، نور احمد، ریس ٹوپلی، افتخار احمد، محمد نواز، گلبدین نائب، اور ابراہیم زدران جیسے نامور ستارے بھی مطلوبہ کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔واضح رہے کہ 2024کا ایل پی ایل تین مقامات کولمبو، دمبولا اور کینڈی میں کھیلے جائیں گے جبکہ لیگ کا آغاز 1 جولائی سے ہوگا۔



  تازہ ترین   
پاکستان آئل ریفائننگ پالیسی میں ترامیم منظور، پٹرولیم مصنوعات کے سٹریٹیجک ذخائر بڑھانے کی ہدایت
آزاد کشمیر انتخابات: ن لیگ سب سے آگے، عوامی مینڈیٹ کا احترام کیا جائے: رانا ثناء
پاکستان اور امریکا کی سٹریٹجک شراکت داری مزید مضبوط ہو رہی ہے: اسحاق ڈار
کل سے بارشوں کا نیا طاقتور سپیل داخل ہونے کا امکان، سیلاب کا خدشہ
امریکا کی غیر قانونی بحری ناکہ بندی مزید کشیدگی تصور ہوگی: ایرانی فوج
میر پور ڈویژن کے انتخابات: ن لیگ 7 نشستوں پر کامیاب، پیپلزپارٹی کی 4 سیٹیں
حملے عارضی طور پر روکے، مذاکرات ناکام ہوئے تو فوجی کارروائی ہوگی: ٹرمپ
میرپور نے شیر پر مہر لگا کر اعلان کر دیا ترقی ن لیگ سے جڑی ہے: مریم اورنگزیب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر