چینی وزیر اعظم کا ذہین نئی توانائی گاڑیاں تیار کرنے پر زور

بیجنگ (شِنہوا)چین کے وزیر اعظم لی چھیانگ نے ذہین نئی توانائی گاڑیاں(این ای ویز)تیار کرنے اور گاڑیوں کی صنعت کو اعلی درجے ، اسمارٹ اور ماحول دوست بنانے کی اہمیت پر زور دیا ہے۔ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن لی چھیانگ نے یہ بات بیجنگ بین الاقوای آٹوموٹو نمائش 2024 کا معائنہ کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے سائنس و ٹیکنالوجی اختراع سے صنعتی اختراع میں پیشرفت ، کھلے پن ، تعاون آگے بڑھانے اور مارکیٹ طلب کو بہتر انداز میں پورا کرنے پر زور دیا۔ چین میں بیجنگ کے چائنہ انٹرنیشنل ایگزیبیشن سینٹر میں بیجنگ انٹرنیشنل آٹوموٹو ایگزیبیشن 2024 (آٹو چائنہ 2024) کا انعقاد ہوا ہے جس کا موضوع ہے”ڈرائیونگ ٹو اسمارٹ موبلٹی”۔ وزیراعظم لی چھیانگ نے آٹو چائنہ 2024 کا دورہ کرنے کے بعد کہا کہ وہ نمائش سے متاثر ہوئے ہیں اور یہ دیکھ رہے ہیں کہ چین کی ذہین نئی توانائی گاڑیوں کی ترقی کی رفتار مستحکم ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ عالمی ماحول دوست اور کم کاربن اخراج کی جانب منتقلی میں مثبت کردار ادا کرنے کے لئے کار ساز اہم اور بنیادی ٹیکنالوجیز سے مطابقت ، صنعتی چینز میں رابطے مضبوط بنانے اور ذہین پیداواری سطح میں پیشرفت کی کوششیں تیز کرتے ہوئے ٹیکنالوجیز اور ان کی ترتیب کو فروغ دیں گے اورمعیار بہتر بنانے سمیت مسلسل اپ گریڈیشن سے آٹو انڈسٹری کو ترقی دیں گے۔ وزیراعظم نے اس بات پر زور دیا کہ چین اور عالمی نئی توانائی مارکیٹیں مسلسل ترقی کررہی ہیں اور مارکیٹ طلب میں کافی گنجائش موجود ہے۔ چین سرمایہ، ٹیکنالوجی، انتظام اور صلاحیت کے اعتبار سے اندرون و بیرون ملک کار سازوں کے درمیان مزید وسیع تبادلے اور تعاون کو فروغ دے گا جس سے انہیں چین کی مارکیٹ کے مواقع میں حصہ لینے میں مدد ملے گی۔ چینی وزیراعظم لی چھیانگ نے سرمایہ کاری اور کھپت میں اضافے کے لئے گاڑیوں کی صنعت کے قائدانہ کردار پر بھی زور دیا۔



  تازہ ترین   
ٹرمپ آبنائے ہرمز کے بغیر بھی جنگ ختم کرنے پر آمادہ: امریکی اخبار، عرب ممالک اخراجات دیں: وائٹ ہاؤس
ثالثی پیشکش نیک نیتی پر مبنی، فیصلے فریقین نے خود کرنے ہیں: سفیر پاکستان
اسرائیلی پارلیمنٹ میں فلسطینیوں کو سزائے موت دینے کا متنازعہ قانون منظور
ایران کے اسرائیل اور امریکی کمانڈ اینڈ کنٹرول مراکز، ویپن سپورٹ تنصیبات پر حملے
مشاورتی اجلاس: صوبوں کی سمارٹ لاک ڈاؤن کی مخالفت، کفایت شعاری اقدامات کا عزم
بھارت کی ایک اور فالس فلیگ کی سازش بے نقاب ہوگئی:ذرائع
جنگ کے خاتمے کا کوئی بھی فیصلہ ہماری شرائط پر ہوگا: ایرانی صدر کا واضح پیغام
مشکل کی اس گھڑی میں معاشی طور پر کمزور عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے: وزیراعظم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر