کتاب ’شی جن پھنگ آن دی بیلٹ اینڈ روڈ‘ (2023 ایڈیشن) کے انگریزی ورژن کی اشاعت

بیجنگ(نیشنل ٹائمز)کتاب “شی جن پھنگ آن دی بیلٹ اینڈ روڈ” (2023 ایڈیشن) کا انگریزی ورژن چین کے مرکزی اشاعت گھر برائے تالیف و ترجمہ نے شائع کر دیا۔اتوار کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کی پارٹی ہسٹری اینڈ لٹریچر ریسرچ اکیڈمی کی جانب سے مرتب کردہ اس کتاب میں سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے جنرل سیکریٹری شی جن پھنگ کے ستمبر 2013 سے نومبر 2023 تک بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو پر 78 اہم مضامین شامل ہیں۔

یہ کتاب بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کے رہنما اصولوں، مفاہیم، اہداف اور سمتوں پر شی جن پھنگ کی گہری وضاحت کی منظم انداز میں عکاسی کرتی ہے، اور بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کے تصور سے عمل اور وژن سے حقیقت تک کے ترقیاتی عمل کو جامع طور پر پیش کرتی ہے۔ کتاب کے انگریزی ورژن کی اشاعت سے غیر ملکی قارئین کو بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کے تصورات، اقدامات، اہداف اور کامیابیوں کی گہری تفہیم میں مدد ملے گی،

اور یہ بین الاقوامی برادری کی تفہیم کو مزید بڑھانے، بیلٹ اینڈ روڈ پر بین الاقوامی تعاون کو گہرا کرنے، بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کی اعلیٰ معیار کی ترقی کو فروغ دینے اور زیادہ سے زیادہ ممالک اور لوگوں کو فائدہ پہنچانے کے لئے بھی بڑی اہمیت کی حامل ہے۔



  تازہ ترین   
پاکستان کی پاک افغان سرحدی علاقے میں کارروائی، دہشتگردوں کے 7 ٹھکانے تباہ کر دیے
پاکستان سمیت 14 ممالک نے اسرائیل میں تعینات امریکی سفیر کا بیان مسترد کر دیا
افغانستان میں بروقت مؤثر کارروائی معصوم جانوں کا بدلہ ہے: طارق فضل چودھری
صومالیہ کی پاکستان سے 24 جے ایف 17 طیاروں کی خریداری کیلئے اہم پیشرفت
بنوں حملے کے تانے بانے افغانستان میں موجود خارجی گل بہادر سے جا ملے
بھارت کے لڑاکا طیارے اڑتے تابوت بن گئے، ایک اور تیجس گر کر تباہ
کراچی: رہائشی عمارت میں دھماکے کے بعد آتشزدگی، ایک بچہ جاں بحق
بنوں: فتنہ الخوارج کا فورسز کے قافلے پر حملہ، لیفٹیننٹ کرنل اور سپاہی شہید، 5 دہشتگرد جہنم واصل





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر