نیپرا کا کے الیکڑک کے 7 سالہ سرمایہ کاری منصوبے پر فیصلہ جاری

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) نیپرا نے کے الیکڑک کے 7 سالہ سرمایہ کاری منصوبےپر فیصلہ جاری کردیا۔ نیپرا کی جانب سے کے الیکڑک کے 7 سالہ سرمایہ کاری منصوبے پر جاری کردہ فیصلے کے مطابق سرمایہ کاری منصوبے کا سہ ماہی بنیادوں پر تھرڈ پارٹی آڈٹ کیا جائے گا، تھرڈ پارٹی آڈٹ کے لئے ٹی او آرز نیپرا اتھارٹی طے کرے گی، کے الیکڑک اپنے سرمایہ کاری پلان کی سہ ماہی رپورٹ نیپرا کو جمع کرائے گی، کے الیکڑک کوسرمایہ کاری پلان کے تحت پرفارمنس انڈیکیٹرز کی رپورٹ جمع کرانے کی بھِی ہدایت کی گئی ہے۔
نیپرا کے جاری کردہ فیصلے میں مزید کہا گیا کہ کے الیکڑ ک سرمایہ کاری سے ہونے والے فوائد کا تجزیہ نیپرا کو پیش کرے گی، کے الیکڑک سرمایہ کاری پلان کے تحت مہلک حادثات کے خلاف محفوظ ماحول یقینی بنائے۔ واضح رہے کہ کے الیکڑک کا 7 سال میں 392 ارب 49 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری اور بجلی کی تقسیم کے نظام میں 136 ارب روپے کی سرمایہ کاری کاتخمینہ ہے اور کے الیکڑک کا 7 سال میں ٹرانسمشن بزنس پر 238 ارب 22 کروڑ روپے خرچ کرنے کا بھی منصوبہ ہے۔



  تازہ ترین   
مکہ معاہدہ خطے میں استحکام کی ضمانت، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج
سعودی عرب کی سلامتی کیلئے پُرعزم، حوثی ملیشیا حملے فوری بند کر دے: وزیراعظم
بہتر عوامی خدمات کیلئے ٹیکس وصولی، مالی وسائل کی فراہمی اور جوابدہی بدستور اہم چیلنجز
ٹرمپ پھر محروم، امن کا نوبیل انعام جنوبی افریقا کی خاتون وکیل کے نام
ریاض ایئرپورٹ پر حوثی میزائل حملہ، سعودی طیارے میں آگ بھڑک اٹھی
فیلڈ مارشل سے بحرینی وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال
امریکی صدر کا وسط مدتی انتخابات سے پہلے ایران پر حملہ نہ کرنے کا اعلان
یوکرین میں مسافر بسوں پر روسی گلائیڈ بم حملے، 30 افراد ہلاک





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر