اسرائیل سے معاہدے کیخلاف احتجاج کرنے والے مزید 20 گوگل ملازمین برطرف

نیویارک(نیشنل ٹائمز)اسرائیل سے معاہدے کیخلاف احتجاج کرنے والے مزید 20 ملازمین کو گوگل نے برطرف کر دیا گوگل نے اسرائیل کے ساتھ معاہدہ کرنے کے خلاف احتجاج کرنے والے مزید 20 ملازمین کو نوکریوں سے نکال دیا۔ گگل ملازمین کے ایک گروپ کے نمائندگان نے بتایا کہ اب تک غزہ میں فلسطینیوں کے خلاف سفاکانہ اور وحشیانہ اقدامات کرنے والے ملک اسرائیل کے ساتھ معاہدے کے خلاف احتجاج کرنے والے گوگل کے 50 سے زائد ملازمین کو کمپنی سے نکالا جا چکا ہے۔ گوگل کے ملازمین کی جانب سے ایک ارب 20 کروڑ ڈالرز کے اسرائیلی پراجیکٹ نیمبس کے خلاف احتجاج کیا جا رہا ہے۔ گوگل اور ایما زون نے اسرائیل سے آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی اور نگرانی سے متعلق پراجیکٹ کے معاہدے پر 2021 میں دستخط کیے تھے۔ اس پراجیکٹ کے خلاف گزشتہ ہفتے ملازمین نے گوگل کے نیویارک اور کیلیفورنیا کے دفاتر میں دھرنا دیا تھا، جس پر کمپنی کی جانب سے پولیس کو طلب کیا گیا۔ ملازمین کے گروپ No Tech For Apartheid کے مطابق گوگل نے گزشتہ ہفتے 30 ورکرز کو فارغ کیا تھا، جبکہ 23 اپریل کی شب مزید 20 ورکرز کو ملازمتوں سے نکال دیا گیا۔ گروپ کے ترجمان نے بتایا کہ ان میں کچھ ایسے ملازمین بھی شامل ہیں جو احتجاج میں شامل نہیں تھے بلکہ مظاہرے کے وقت وہاں سے گزر رہے تھے ترجمان کے مطابق گوگل کا مقصد واضح ہے، کمپنی کی جانب سے احتجاج کو دبایا جا رہا ہے اور ملازمین کو خاموش کرایا جا رہا ہے، اس مقصد کے لیے قوانین پر عمل کیے بغیر 50 ملازمین کو روزگار سے محروم کر دیا گیا۔ احتجاجی مظاہرین کا کہنا ہے کہ پراجیکٹ نیمبس کے ذریعے گوگل کی جانب سے فلسطینیوں کے قتل میں اسرائیلی حکومت کو معاونت فراہم کی جا رہی ہے۔ مختلف رپورٹس کے مطابق پراجیکٹ نیمبس میں استعمال کی جانے والی اے آئی ٹیکنالوجی کے ذریعے غزہ میں فلسطینیوں کے انٹرنیٹ کے استعمال کا ڈیٹا اسرائیلی حکام کو فراہم کا جاتا ہے۔ اس ڈیٹا کا تجزیہ کرکے اسرایلی فوج کی جانب سے فلسطینیوں کو ہدف بنایا جاتا ہے۔ دوسری جانب گوگل کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ تحقیقات کے بعد مزید ملازمین کو برطرف کیا گیا، البتہ بیان میں تعداد نہیں بتائی گئی۔



  تازہ ترین   
پاکستان کی پاک افغان سرحدی علاقے میں کارروائی، دہشتگردوں کے 7 ٹھکانے تباہ کر دیے
پاکستان سمیت 14 ممالک نے اسرائیل میں تعینات امریکی سفیر کا بیان مسترد کر دیا
افغانستان میں بروقت مؤثر کارروائی معصوم جانوں کا بدلہ ہے: طارق فضل چودھری
صومالیہ کی پاکستان سے 24 جے ایف 17 طیاروں کی خریداری کیلئے اہم پیشرفت
بنوں حملے کے تانے بانے افغانستان میں موجود خارجی گل بہادر سے جا ملے
بھارت کے لڑاکا طیارے اڑتے تابوت بن گئے، ایک اور تیجس گر کر تباہ
کراچی: رہائشی عمارت میں دھماکے کے بعد آتشزدگی، ایک بچہ جاں بحق
بنوں: فتنہ الخوارج کا فورسز کے قافلے پر حملہ، لیفٹیننٹ کرنل اور سپاہی شہید، 5 دہشتگرد جہنم واصل





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر