مقبوضہ جموں وکشمیر میں بجلی کا بڑھتاہوا بحران، لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا

سرینگر(نیشنل ٹائمز)غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بجلی کی صورتحال مزید ابتر ہو گئی ہے جس سے عام لوگوں اور تاجر برادری کو درپیش مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بحران سے نمٹنے میں ناکامی پر قابض حکام کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے کیونکہ بجلی کی غیر اعلانیہ اور طویل لوڈشیڈنگ سے وادی کشمیر میں معمولات زندگی درہم برہم ہوکر رہ گئے ہیں۔

لوگوں کا کہنا ہے بجلی کی طویل بندش سے ان کے روزمرہ کے معمولات متاثر ہورہے ہیں۔ایک سینئر سرکاری افسر نے نام ظاہر نہ کر نے کی شرط پر میڈیا کو بتایاکہ بحران کی ایک بنیادی وجہ بجلی کی ناکافی خریداری ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ مودی کی زیر قیادت بھارتی حکومت جان بوجھ کر بجلی کا بحران پیدا کر رہی ہے تاکہ خطے کی معیشت اور دیگر شعبوں کو تباہ کیا جا سکے۔ بجلی کی عدم فراہمی سے لوگ اور کاروبار یکساں طور پر متاثر ہورہے ہیں۔ایک مقامی رہائشی جاوید احمد نے افسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہاکہ ہمیں روزانہ صرف چند گھنٹے بجلی فراہم کی جارہی ہے۔بجلی کی قلت کی وجہ سے تاجر برادری کو کافی نقصان اٹھانا پڑا ہے، دکاندار اور کاروباری حضرات کام کو جاری رکھنے کے لیے مہنگے جنریٹرز پر انحصار کرنے پر مجبور ہیں۔



  تازہ ترین   
پاکستان کی پاک افغان سرحدی علاقے میں کارروائی، دہشتگردوں کے 7 ٹھکانے تباہ کر دیے
پاکستان سمیت 14 ممالک نے اسرائیل میں تعینات امریکی سفیر کا بیان مسترد کر دیا
افغانستان میں بروقت مؤثر کارروائی معصوم جانوں کا بدلہ ہے: طارق فضل چودھری
صومالیہ کی پاکستان سے 24 جے ایف 17 طیاروں کی خریداری کیلئے اہم پیشرفت
بنوں حملے کے تانے بانے افغانستان میں موجود خارجی گل بہادر سے جا ملے
بھارت کے لڑاکا طیارے اڑتے تابوت بن گئے، ایک اور تیجس گر کر تباہ
کراچی: رہائشی عمارت میں دھماکے کے بعد آتشزدگی، ایک بچہ جاں بحق
بنوں: فتنہ الخوارج کا فورسز کے قافلے پر حملہ، لیفٹیننٹ کرنل اور سپاہی شہید، 5 دہشتگرد جہنم واصل





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر