تیسرا ٹی ٹونٹی، نیوزی لینڈنے پاکستان کو باآسانی شکست دیدی

راولپنڈی (نیشنل ٹائمز) ٹی ٹونٹی سیریز کے تیسرے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دیکر سیریز 1-1 سے برابر کردی۔ پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں نیوزی لینڈ کے کپتان مائیکل بریسویل نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا ۔ پاکستانی ٹیم نے مقررہ اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 178 رنز بنائے۔ صائم ایوب 32، کپتان بابر اعظم 37، عثمان خان 4 اور شاداب خان 41 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، محمد رضوان 20 رنز بنا کر ریٹائرڈ ہرٹ ہوئے۔
محمد عرفان 30 اور افتخار احمد 2 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے ڈفی اور بریسویل نے ایک ایک جبکہ سودھی نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم نے 179 رنز کا ہدف انیسویں اوور میں3وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹم روبنسن نے 28 ،ٹم سیفرٹ نے 21 ، فوکس کروفٹ 31 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، مارک چیپمن نے42 گیندوں پر87 رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور آؤٹ نہیں ہوئے۔

پاکستان کی جانب سے عباس آفریدی نے 2 اور نسیم شاہ نےایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ پاکستان نے ٹیسرے ٹی ٹونٹی میچ میں فاسٹ بولر محمد عامر کی جگہ عباس آفریدی کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔ نیوزی لینڈ کے کھلاڑی جوش کلارکسن اور بین لِسٹر دونوں بیماری کے باعث میدان میں نہ آسکے۔ مہمان ٹیم کے دونوں کھلاڑیوں کی جگہ متبادل کھلاڑی نیوزی لینڈ میں شامل کیے گئے ہیں۔
زیک فولکس اور ولیم اورورک آج اپنا ڈیبیو میچ کھیل رہے رہیں۔ دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 7 وکٹوں سے شکست دی تھی جبکہ پہلا میچ بارش کی وجہ سے بے نتیجہ رہا تھا۔ آج کے میچ کے بعد دونوں ٹیمیں راولپنڈی سے لاہور روانہ ہوجائیں گی جہاں سیریز کے باقی دو میچز کھیلے جائیں گے۔ پاکستان کی ٹیم میں بابر اعظم، صائم ایوب، محمد رضوان، عثمان خان، افتخار احمد، محمد عرفان نیازی، شاداب خان، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ، محمد عباس آفریدی، ابرار احمد شامل ہیں جب کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم مائیکل بریسویل (کپتان)، مارک چیپ مین، جیکب ڈفی، زیک فولکس، ڈین فاکس کرافٹ، کول میک کونچی، جیمز نیشم، ول اوورکے، ٹم رابنسن، ٹم سیفرٹ، اش سودھی پر مشتمل ہے۔



  تازہ ترین   
پاکستان آئل ریفائننگ پالیسی میں ترامیم منظور، پٹرولیم مصنوعات کے سٹریٹیجک ذخائر بڑھانے کی ہدایت
آزاد کشمیر انتخابات: ن لیگ سب سے آگے، عوامی مینڈیٹ کا احترام کیا جائے: رانا ثناء
پاکستان اور امریکا کی سٹریٹجک شراکت داری مزید مضبوط ہو رہی ہے: اسحاق ڈار
کل سے بارشوں کا نیا طاقتور سپیل داخل ہونے کا امکان، سیلاب کا خدشہ
امریکا کی غیر قانونی بحری ناکہ بندی مزید کشیدگی تصور ہوگی: ایرانی فوج
میر پور ڈویژن کے انتخابات: ن لیگ 7 نشستوں پر کامیاب، پیپلزپارٹی کی 4 سیٹیں
حملے عارضی طور پر روکے، مذاکرات ناکام ہوئے تو فوجی کارروائی ہوگی: ٹرمپ
میرپور نے شیر پر مہر لگا کر اعلان کر دیا ترقی ن لیگ سے جڑی ہے: مریم اورنگزیب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر